اشتہار

بہادر شخص‌ کو لوٹنے کی کوشش، مسلح افراد کو لینے کے دینے پڑ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

شہر قائد کے علاقے گلشن اقبال میں پارسل پہنچانے کا کام کرنے والے بہادر موٹرسائیکل سوار نے مسلح ڈاکوؤں‌ کو قابو کر کے موبائل چھیننے کی کوشش ناکام بنادی۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں شاہد حسین نامی رائیڈر ایک گھر پر پارسل پہنچانے آئے تھے کہ اسی دوران دو مسلح موٹر سائیکل سواروں نے اُن کا تعاقب کیا۔

موٹرسائیکل رکتے ہی دونوں مسلح افراد شاہد کے قریب آئے اور پستول تان کر پیسے و موبائل دینے کا مطالبہ کیا۔

- Advertisement -

شاہد حسین نے موبائل دینے سے انکار کیا اور مسلح افراد سے مزاحمت کی جس کے بعد انہوں نے دونوں ڈکیتوں کو باآسانی قابو کر کے اُن کا پستول چھین لیا۔

مزید پڑھیں: کراچی: ڈکیتی کی کوشش ناکام بنانے والی بہادر بیٹی کو ڈی جی رینجرز کی شاباش

بعد ازاں شاہد نے دونوں نوجوانوں کو واپس جانے دیا اور پستول پولیس کے حوالے کردیا۔ مزاحمت کے دوران ایک ڈاکو زخمی بھی ہوا۔

شاہد حسین کا کہنا تھا کہ ’ڈاکوؤں کی عمریں کم تھیں، وہ اٹھارہ یا بیس سال کے تھے، مستقبل تباہ نہ ہو اس خدشے کے پیش نظر انہیں خود بھاگنے کا موقع دیا‘۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں