جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

نیو کراچی دھماکے کا معمہ حل نہ ہوسکا، تفتیشی حکام کا بڑا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: چند روز قبل نیو کراچی فیکٹری میں ہونے والے دھماکے کا معمہ حل نہ ہوسکا ہے، دھماکے میں دس افراد جاں بحق جبکہ 27 زخمی ہوئےتھے۔

نیوکراچی میں فیکڑی میں دھماکاکیسے ہواِ معمہ حل نہ ہوسکا، تفتیشی حکام نے فیکٹری مالک کے الزامات کی تحقیقات کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

تفتیشی حکام کے مطابق بیرون ملک میں مقیم فیکٹری کے مالک سے رابطہ کیا جائے گا اور ان کی جانب سے دئیے گئے بیان کی روشنی میں تفتیش کریں گے۔

- Advertisement -

دوسری جانب تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ بم ڈسپوزل ٹیم آج دھماکے سے متعلق اپنی رپورٹ پیش کرے گی، رپورٹ کی روشنی میں تفتیش کو مزید آگےبڑھائیں گے۔

چوبیس دسمبر کو نیو کراچی میں دھماکے سے متاثر ہونے والی فیکٹری کے مالک نے سنسنی خیز بیان جاری کیا تھا، کولڈ اسٹوریج کے مالک معین قادری نے بتایا کہ انہیں گزشتہ چار ماہ سے دھمکیاں دی جارہی تھیں جس کی وجہ سے وہ پاکستان سے لندن منتقل ہوئے۔

انہوں نے بتایا کہ ایک معاملے کو بنیاد بنا کر مجھے دھمکیاں دی جارہی تھیں، معین قادری نے دعویٰ کیا کہ اُن کی فیکٹری میں بوائلر نہیں تھا تو دھماکے کا سوال پیدا ہی نہیں ہوتا۔

یہ بھی پڑھیں:  نیو کراچی فیکٹری دھماکا، مالک کا سنسنی خیز بیان

معین قادری نے شفاف اور آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ میری کمپنی کو سانحہ بلدیہ فیکٹری کی طرح دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا، اگر تحقیقات ہوں گی تو قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کروں گا۔

یاد رہے کہ بائیس دسمبر کو نیو کراچی کے کولڈ اسٹوریج میں زور دار دھماکا ہوا تھا جس کے نتیجے میں تین فیکٹریاں زمین بوس ہوگئیں تھیں، دھماکے میں دس افراد جاں بحق جبکہ 27 زخمی ہوئے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں