اشتہار

آسٹریلوی کپتان کا رن آؤٹ ’متنازع‘ بن گیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

میلبرن: بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز آسٹریلوی کپتان ٹم پین کا رن آؤٹ متنازع بن گیا۔

تفصیلات کے مطابق باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز آسٹریلوی کپتان ٹیم پین کا رن آؤٹ متنازع بن گیا،تھرڈ امپائر نے ٹیم پین کو ناٹ آؤٹ قرار دیا جبکہ سابق کرکٹرز سمیت شائقین کرکٹ اسے آؤٹ قرار دے رہے ہیں۔

بھارتی وکٹ کیپر رشبھ پینٹ سمیت تمام کھلاڑی تھرڈ امپائر کے آؤٹ دینے سے قبل ہی جشن منانے لگے لیکن تھرڈ امپائر نے ری پلے دیکھنے کے بعد ٹم پین کو ناٹ آؤٹ قرار دیا۔

- Advertisement -

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایشون کی گیند پر کیمرون گرین نے رن لینے کی کوشش کی ٹم پین تھوڑی دیر رکنے کے بعد رن لینے کے لیے بھاگے جس کے باعث انہیں کریز پر پہنچنے میں تاخیر ہوئی۔

مذکورہ رن آؤٹ پر سابق آسٹریلوی امپائر سائمن ٹوفل نے کہا کہ ’رن آؤٹ کی ویڈیو دیکھی ہے، خوشی ہے کہ میں اس وقت باکس میں موجود نہیں تھا،امپائر پال ولسن نے ویڈیو سے تمام شواہد دیکھ کر ہی ناٹ آؤٹ قرار دیا ہوگا۔

دوسری جانب سابق لیگ اسپنر شین واردن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ ’میں حیران ہوں کہ ٹم پین ری ویو میں رن آؤٹ سے بچ گئے، میری رائے کے مطابق یہ آؤٹ ہونا چاہئے تھا۔

واضح رہے کہ میلبرن ٹیسٹ میں آسٹریلیا کی ٹیم پہلی اننگز میں 195رنز پر ڈھیر ہوگئی، جسپریت بمرا نے چار کھلاڑیوں کی پویلین کی راہ دکھائی ، روی چندر ایشون نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

پہلے روز کھیل کے اختتام پر بھارت نے ایک وکٹ کے نقصان پر 36 رنز بنالیے ہیں، شبھ من گل 28 اور پجارا 7 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں، مچل اسٹارک نے اگروال کو صفر پر پویلین روانہ کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں