اشتہار

24 گھنٹے میں کرونا سے مزید 58 افراد لقمہ اجل بن گئے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : کرونا وائرس کی مہلک وبا نے ملک بھر میں 58 کرونا مریضوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا، مرنے والوں کی مجموعی تعداد 10 ہزار کے قریب پہنچ گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق چوبیس گھنٹے کے دوران ملک بھر میں 33 ہزار 270 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے ایک ہزار آٹھ سو 53 مثبت آئے۔

چوبیس گھنٹے میں کرونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 5.56 فیصد ہوگئی، جبکہ ملک میں کرونا کے فعال کیسز کی تعداد 39 ہزار 329 ہوگئی۔

- Advertisement -

این سی او سی کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کے دو ہزار 282 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

این سی او سی کے مطابق اب تک ملک میں رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 71 ہزار 335 ہوگئی، تاحال کرونا کے 4 لاکھ 22 ہزار 132 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کرونا کے ایک ہزار چھ سو 43 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں