تازہ ترین

آئی ایم ایف کا پاکستان کو سخت مالیاتی نظم و ضبط یقینی بنانے کا مشورہ

ریاض: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے سخت...

اسحاق ڈار ڈپٹی وزیراعظم مقرر

وزیرخارجہ اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم مقرر کر دیا...

جسٹس بابر ستار کے خلاف بے بنیاد سوشل میڈیا مہم پر ہائیکورٹ کا اعلامیہ جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس بابر ستار کی امریکی...

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوسرے...

ملازمہ کی دیدہ دلیری، چوری کا زیور پہن کر تصویر واٹس ایپ پر ڈال دی

آندرا پردیش: بھارت میں ایک گھریلو ملازمہ کو چوری کیے گئے زیور پہن کر واٹس ایپ پر اپنی تصویر لگانا مہنگا پڑ گیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست آندرا پردیش کے ضلع گنٹور کے ایک علاقے میں مسروقہ زیورات پہن کر واٹس اپ اسٹیٹس پر تصویر لگانے والی گھریلو ملازمہ گرفتار کر لی گئی۔

پولیس کے بیان کے مطابق 29 نومبر کو امود نامی شخص کے فلیٹ میں چوری کی واردات ہوئی تھی، جس میں 4 طلائی چوڑیاں، ایک نیکلس، کان کی 2 بالیاں، بے بی چین اور دیگر قیمتی چیزیں اڑائی گئی تھیں۔

پولیس نے مالک مکان کی شکایت پر چوری کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کی، تاہم امود کی بیوی نے ملزمہ سنیتا کو مسروقہ ساڑی اور زیورات پہن کر شوہر کے ساتھ لی گئی تصویر کو واٹس اپ اسٹیٹس میں لگا ہوا دیکھا تو حیران رہ گئی۔

امود کی بیوی نے فوری طور پر اس کی اطلاع اپنے شوہر کو دی، جنھوں نے پولیس کو خبردار کر دیا، پولیس نے بعد ازاں علاقے کے ایک بس اسٹینڈ کے قریب سے سنیتا کو حراست میں لے لیا۔

پولیس کا کہنا تھا اپارٹمنٹ کے منیجر نے گھریلو ملازمہ کو خالی فلیٹس کی صفائی کے لیے چابیاں حوالے کی تھیں، تاہم اسی دوران سنیتا نے امود کے فلیٹ کی نقلی چابیاں حاصل کر لیں اور موقع دیکھ کر واردات کر لی۔

Comments

- Advertisement -