اشتہار

ہوائی فائرنگ کیخلاف اقدام قتل کا مقدمات، پولیس نے مساجد سے اعلان شروع کردئیے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سال نو پر ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف اقدام قتل کے مقدمات درج سے متعلق پولسی نے مساجد سے اعلانات کرانا شروع کردئیے۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن نے عہدہ سنبھالنے کے بعد اپنے دوسرے بڑے فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے سال نو پر ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف اقدام قتل کے مقدمات درج کرنے کا کہا تھا۔

پولیس نے ایڈیشنل آئی جی کراچی کے سخٹ احکامات کے بعد ھب ریورروڈ پر مساجد سے اعلان کرانا شروع کردئیے۔

- Advertisement -

پولیس نے مساجد سے کیے گئے اعلان میں کہا کہ ہوائی فائرنگ کرنے والے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ ہوگا اور فائرنگ کرنے والے شخص کی اطلاع 15 پولیس کو دی جائے گی۔

خیال رہے کہ 2017 میں ہوائی فائرنگ سے معصوم سبحان جاں بحق جبکہ درجن سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے۔

سال نو پر فائرنگ کرنے والوں کیخلاف اقدام قتل کا مقدمہ ہوگا، پولیس نے خبردار کردیا

پولیس کے مطابق 2018 میں ہوائی فائرنگ کے واقعات میں خواتین سمیت 19 افراد، 2019 میں بھی ہوائی فائرنگ سے خواتین اور بچوں سمیت 19 افراد جبکہ 2020 ہوائی فائرنگ سے کمسن بچی، خاتون سمیت 14افراد زخمی ہوئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں