اشتہار

کتابیں فروخت کرنے والا ننھا گلوکار، سننے والے بھی آواز کے دیوانے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : شہر قائد میں کتابیں فرخت کرنے والا دس سالہ بچہ صرف کتاب فروش ہی نہیں بلکہ ایک بہترین گلوکار بھی ہے، اس کی خواہش ہے کہ وہ پڑھنے لکھنے کے ساتھ ایک اچھا گلوکار بھی بنے۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سعد ناصر نے کہا کہ میرے والد بیمار ہیں اس لیے وہ کمانے کے قابل نہیں لہٰذا اپنے گھر میں گزر بسر کرنے کیلئے مجھے کام کرنا پڑتا ہے۔

- Advertisement -

کراچی کی مختلف سڑکوں پر کتابیں فروخت کرتا یہ سعد ناصر کوئی باقاعدہ گلوکار نہیں لیکن جانتا ہے کہ اچھی آواز کے سب ہی دیوانے ہوتے ہیں۔

دس سالہ ننھے گلوکار کا کہنا ہے کہ میری شدید خواہش ہے کہ میں پڑھنا لکھنا چاہتا ہوں، سعد نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ استاد نصرت فتح علی خان کا شاگرد بن کر ایک اچھا سنگر بنوں اور پاکستان کا نام روشن کروں۔

اس کا کہنا ہے کہ میں گانے کو سن کر لفظ بہ لفظ یاد کرلیتا ہوں اور پھر اسی انداز میں گانے کی کوشش کرتا ہوں

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں