اشتہار

فہیم اشرف کی طرف تھرو کرنا کیوی فاسٹ بولر کو مہنگا پڑ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

ترنگا: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان جاری پہلے ٹیسٹ میچ میں فہیم اشرف کی جانب تیز تھرو کرنا کیوی فاسٹ بولر کو مہنگا پڑ گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان جاری پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز کیوی فاسٹ بولر کائل جیمی سن پر میچ فیس کا پچیس فیصد جرمانہ عائد کردیا گیا۔

پہلے ٹیسٹ کے تیسرے روز جیمی سن نے فہیم اشرف کی طرف تیز تھرو کی جبکہ بیٹسمین رن نہیں لے رہے تھے۔

- Advertisement -

آئی سی سی کے قوانین کے تحت کائل جیمی سن لیول ون کی خلاف ورزی کے مرتکب قرار پائے جس کے باعث ان پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا۔

یہ پڑھیں: پہلا ٹیسٹ : پاکستان پر شکست کے بادل منڈلانے لگے

واضح رہے کہ ترنگا ٹیسٹ میں قومی ٹیم مشکلات کا شکار ہے ، 373 رنز کے تعاقب میں چوتھے روز کھیل کے اختتام پر قومی ٹیم کے 3 کھلاڑی 71 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔

قومی ٹیم کی دوسری اننگز میں بھی اوپنرز نے انتہائی ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کیا، اوپنر شان مسعود اور عابد علی صفر پر پویلین لوٹے جبکہ حارث سہیل صرف 9 رنز بنا کر چلتے بنے۔

چوتھے دن کھیل کے اختتام پر اظہر علی 34 اور فواد عالم 21 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں، پاکستان کو پہلا ٹیسٹ جیتنے کے لئے مزید 302 رنز کی ضرورت ہے جبکہ اس کی سات وکٹیں باقی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں