تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

چھوہارے فروخت کرنے والا کتا، ویڈیو دیکھیں

آپ نے کتوں کی وفاداری کے قصّے تو سُنے ہی ہوں گے اور ایسے واقعات بھی کئی بار پڑھے ہوں گے کہ کتا اپنے مالک کے انتظار میں کئی روز یا مہینوں تک ایک ہی جگہ پر بیٹھا رہا۔

ایسے واقعات اپنی جگہ مگر اب چین کا ایک ایسا معصوم اور وفادار کتا سامنے آیا ہے جو اپنے مالک کی غیر موجودگی میں پتھارے پر بیٹھتا ہے۔

انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی ویڈیو مشرقی چین میں واقع مارکیٹ کی ہے جہاں مصروف ترین شاہراہ پر لگے چھوہارے کے پتھارے پر معصوم کتا دکاندار کی حیثیت سے کھڑا ہوا ہے۔

ڈیلی میل پر شیئر ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گاہک کے آنے پر کتا گاہک کی طرف ایسے ہی متوجہ ہوتا اور آگے بڑھتا ہے جیسے عام دکاندار کرتے ہیں۔

چین کے صوبے ہوبے سے تعلق رکھنے والے مالک کے مطابق اُن کے کتے کی عمر 7 ماہ ہے جو کاروبار میں اُن کا ہاتھ بٹاتا ہے۔

مالک نے بتایا کہ وہ عرصہ دراز سے چھوہارے فروخت کرنے کا کام کررہے ہیں، وہ اپنے ساتھ کتے کو بھی مارکیٹ لاتے ہیں اس لیے وہ اب مکمل ٹرین ہوگیا ہے۔

چینی شہری وانگ نے 17 دسمبر کو ہوبے کے علاقے شیگیاژہانگ کی مارکیٹ کا دورہ کیا تو انہوں نے یہ منظر دیکھا اور پھر ویڈیو بنا کر اسے ٹک ٹاک پر شیئر کردیا جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔

Comments

- Advertisement -