اتوار, مئی 19, 2024
اشتہار

خواجہ آصف کی گرفتاری، مریم نواز کا ردعمل آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کی مرکز ی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ خواجہ آصف کی گرفتاری پر ن لیگ اپنا بھرپور ردعمل دے گی۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے خواجہ آصف کی گرفتاری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خواجہ آصف کی گرفتاری سے حکومت کی بوکھلاہٹ واضح ہے، ان کی گرفتاری پر ن لیگ بھرپور ردعمل دے گی۔

مسلم لیگ ن کی رہنما کے مطابق خواجہ آصف سے کہا گیا کہ نواز شریف کے بیانیے سے پیچھے ہٹ جائیں، خواجہ آصف نے نام بتایا ہے جو میرے پاس امانت ہے۔

- Advertisement -

مریم نواز نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ خواجہ آصف کو فوری چھوڑ دیں ورنہ معاملات کہیں سے کہیں جاسکتے ہیں، شکست کے خوف کو سامنے رکھ کر فیصلے کیے جارہے ہیں۔

مزید پڑھیں: نیب نے خواجہ آصف کو گرفتار کرلیا

انہوں نے کہا کہ خواجہ آصف کو گرفتار نہیں اغوا کیا گیا ہے، عدلیہ سے عوام کو انصاف کی امید ہے، عدلیہ نیب سے متعلق اپنی رائے دے چکی ہے، اب فیصلے کرنے چاہئیں۔

مریم نواز نے نیب پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نیب کو اپوزیشن نظر آجاتی ہے دیگر اسکینڈل نظر نہیں آتے، عدالتیں بھی کہہ چکی ہیں کہ نیب کو سیاسی جوڑ توڑ کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ اب سے کچھ دیر قبل نیب نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں خواجہ آصف کو احسن اقبال سے گھر سے گرفتار کیا تھا، ترجمان نیب کا کہنا ہے کہ انہیں کل راہداری ریمانڈ کے لیے احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں