19.8 C
Dublin
اتوار, مئی 19, 2024
اشتہار

بھارت میں ایک اور پُراسرار بیماری پھیل گئی، ہزاروں بطخیں ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بھارتی ریاست کیرالہ میں 20 ہزار بطخوں کی پُراسرار موت ہوئی ہے جس کی وجہ سے کسانوں میں بہت زیادہ خوف پایا جاتا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست کیرالہ میں گزشتہ چند روز کے دوران بیس ہزار سے زائد بطخوں کی پُراسرار اموات ہوئیں جس کی وجہ سے علاقہ مکین اور کسان بہت زیادہ خوف کا شکار ہیں۔

کیرالہ کی مقامی حکومت کے مطابق ہر گزرتے دن کے ساتھ بطخوں کے ساتھ کی موت نے لوگوں کو دہشت میں مبتلا کیا ہوا ہے۔

- Advertisement -

مائیکرووائیرولوجی ڈپارٹمنٹ کے حکام کا کہنا ہے کہ اب تک کی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ بطخوں کی موت سے برڈ فلو سے نہیں ہوئی ہے، ہم بطخوں کی اموات کے اسباب کا پتہ لگانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: کرونا کے بعد یلو فیور نامی وبا پھیلنے لگی، 76 اموات

یہ بھی پڑھیں: مرغیوں میں بھی وبا پھیل گئی، ہزاروں مرغیاں ذبح کردی گئیں

مقامی میڈیا رپورٹ کے مطابق کسانوں نے اپنے طور پر بطخوں کو بچانے کی کوشش کی مگر انہیں کوئی کامیابی نہیں مل سکی۔ انتظامیہ نے شہریوں کو ہدایت کی کہ وہ مری ہوئی بطخوں کو سرعام نہ پھینکیں بلکہ انہیں متعلقہ مراکز تک پہنچائیں۔

میڈیا ذرائع سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بطخ پالنے والے کسان پریشان ہیں کہ کہیں یہ ہلاکتیں کسی بیماری کی وجہ سے تو نہیں ہو رہی ہیں۔ کیرالہ حکومت نے مقامی انتظامیہ کو حکم دیا ہے کہ وہ اس معاملے پر گہری نظر رکھے اور کسانوں کی ہر ممکن مدد کرے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں