جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

ملک میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ملک میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا جس کے بعد رواں سال پولیو کیسز کی تعداد 84 ہوگئی۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق وزارت صحت کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے ضلع مستونگ میں 14 ماہ کی بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی، متاثرہ بچی کا تعلق مستونگ کی یوسی کاریزٹو سے ہے۔

ترجمان وزارت صحت کا کہنا ہے کہ پولیو ٹیسٹ کے لیے متاثرہ بچی کے سیمپل 6 دسمبر کو بھجوائے گئے تھے، بچی کے والدین پولیو ویکسین پلانے سے انکاری تھے۔

- Advertisement -

سرکاری ریکارڈ کے مطابق سندھ اور خیبرپختونخوا میں 22، 22 کیسز سامنے آئے جبکہ پنجاب میں 14 بچوں کو پولیو نے متاثر کیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بھی بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ میں 16 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔

مزید پڑھیں: ملک میں پولیو کا ایک اور کیس رپورٹ، 16 ماہ کا بچہ شکار

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ پولیو ایک انتہائی متعدی مرض ہے جو پولیو وائرس سے ہوتا ہے اور 5 سال تک کی عمر کے بچوں کو اپنا شکار بناتا ہے، یہ اعصابی نظام پر حملہ آور ہو کر فالج اور موت کا سبب بھی بن سکتا ہے۔

یاد رہے کہ پولیو کا اب تک کوئی علاج دریافت نہیں ہوا البتہ ویکسینیشن بچوں کو اس بیماری سے محفوظ رکھنے کا سب سے مؤثر طریقہ ہے۔

متعدد مرتبہ ویکسینیشن سے لاکھوں بچے پولیو سے محفوظ ہوچکے ہیں اور دنیا کے تقریباً تمام ممالک سے پولیو کا خاتمہ ہوچکا ہے، دنیا میں اب صرف دو ممالک پاکستان اور افغانستان ہیں، جہاں اس بیماری کے کیسز اب بھی رپورٹ ہوتے ہیں۔

خیال رہے کہ عالمی ادارہ صحت نے انسداد پولیو کے لیے پاکستان کی کوششوں کا اعتراف کرتے ہوئے اس بات کا امکان ظاہر کیا ہے کہ پاکستان بہت جلد پولیو فری ملک بن جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں