تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ملک میں پولیو کا ایک اور کیس رپورٹ، 16 ماہ کا بچہ شکار

کوئٹہ: تمام ترحکومتی اقدامات کے باوجود ملک میں پولیو کے نئے کیسز آنے کا سلسلہ جاری ہے، کوئٹہ میں سولہ ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

محکمہ صحت بلوچستان کے مطابق صوبے میں پولیو کا ایک اور کیس رپورٹ ہوا ہے، قلعہ عبد اللہ میں سولہ ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، مزید ایک کیس منظر عام پر آنے سے بلوچستان میں رواں سال پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 25 ہوگئی ہے جبکہ ملک بھر میں اب تک 82 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

سرکاری ریکارڈ کے مطابق سندھ اور خیبرپختونخوا میں 22، 22 کیسز سامنے آئے جبکہ 14 بچوں کو پنجاب میں پولیو نے متاثر کیا ہے۔

خیال رہے کہ پولیو ایک انتہائی متعدی مرض ہے جو پولیو وائرس سے ہوتا ہے اور 5 سال تک کی عمر کے بچوں کو اپنا شکار بناتا ہے، یہ اعصابی نظام پر حملہ آور ہو کر فالج اور موت کا سبب بھی بن سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  قومی انسداد پولیو مہم نے 99 فیصد ہدف حاصل کرلیا

پولیو کا اب تک کوئی علاج دریافت نہیں ہوا البتہ ویکسینیشن بچوں کو اس بیماری سے محفوظ رکھنے کا سب سے مؤثر طریقہ ہے، ہر مرتبہ جب ایک بچے کو پولیو کے قطرے پلائے جاتے ہیں تو وائرس سے اس کی حفاظت میں اضافہ ہوجاتا ہے۔

متعدد مرتبہ ویکسینیشن سے لاکھوں بچے پولیو سے محفوظ ہوچکے ہیں اور دنیا کے تقریباً تمام ممالک سے پولیو کا خاتمہ ہوچکا ہے، دنیا میں اب صرف دو ممالک پاکستان اور افغانستان ہیں، جہاں اس بیماری کے کیسز اب بھی رپورٹ ہوتے ہیں۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں پولیو کیسز میں 65 فیصد تک کمی واقع ہوئی ہے، عالمی ادارہ صحت نے انسداد پولیو کے لیے پاکستان کی کوششوں کا اعتراف کرتے ہوئے اس بات کا امکان ظاہر کیا ہے کہ پاکستان بہت جلد پولیو فری ملک بن جائے گا۔

Comments

- Advertisement -