جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

ملکی دفاع میں بڑی پیشرفت، جے ایف 17 ڈبل سیٹ کی فضائی بیڑے میں شمولیت

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاک فضائیہ نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا، جے ایف 17 ڈبل سیٹ بھی فضائی بیڑے میں شامل ہوگیا جبکہ پاک فضائیہ نے بلاک 3 کی تیاری شروع کردی۔

تفصیلات کے مطابق ملکی فضائی دفاع میں بڑی پیشرفت ہوگئی، پاکستان ایئرفورس نے بلاک تھری کی تیاری شروع کردی، پاک فضائیہ کا بلاک 3 بھارت کے حاصل کردہ رافیل طیاروں سے بہتر ہے۔

دوسری جانب جے ایف 17 کے ڈبل سیٹ طیارے کی بھی فضائیہ کے بیڑے میں شمولیت ہوگئی ہے، جے ایف 17 ڈبل سیٹ طیارے پاک چین تعاون سے تیار کیے گئے ہیں۔

- Advertisement -

چین 14 ڈبل سیٹ طیارے آج پاکستان ایئرفورس کے حوالے کرے گا، جن کی فضائی بیڑے میں شمولیت کی تقریب آج ہوگی۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاکستان ایئرفورس میں شامل ہونے والے ڈبل سیٹ طیارے تربیت کےلیے بھی استعمال ہوں گے۔

بلاک 3 کیا ہے؟

جے ایف 17 تھنڈر بلاک 3 فورتھ جنریشن کے لڑاکا طیارے ہیں جو اب پاک فضائیہ کے پاس ہوں گے، ان طیاروں نے اپنی صلاحیتوں میں امریکی ایف 16، ایف/اے 18 اور ایف 15، جبکہ روس کے سخوئی 27 اور فرانس کے میراج 2000 جیسے مشہور لڑاکا طیاروں تک کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اور یہ بھارت کے رافیل طیاروں سے بھی بہتر ہے۔

جے ایف 17 ’’بلاک 3‘‘ کا انجن زیادہ طاقتور اور آواز کے مقابلے میں دوگنی سے بھی زیادہ رفتار ’ماک دو ہزار‘ سے پرواز کرسکتا ہے۔ اس میں خاص قسم کے کم وزن لیکن مضبوط مادّے استعمال کئے گئے ہیں جو ایک طرف اس کا مجموعی وزن زیادہ بڑھنے نہیں دیتے جبکہ دوسری جانب اسے دشمن ریڈار کی نظروں سے بچنے میں مدد بھی ملتی ہے۔

جے ایف 17 ’’بلاک 3‘‘ ایسے جدید ترین ریڈار (اے ای ایس اے ریڈار) سے بھی لیس ہے جسے جام کرنا دشمن کے فضائی دفاعی نظام (ایئر ڈیفنس سسٹم) کےلئے انتہائی مشکل ہے۔ پائلٹ کا ہیلمٹ جدید ٹیکنالوجی کا شاہکار ہے جو طیارے کے اطراف سے بہتر واقفیت کے علاوہ ہتھیاروں پر بہترین کنٹرول کی صلاحیت میں مدد کرتا ہے۔

Comments

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں