جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

فواد عالم کی سینچری کے چرچے

اشتہار

حیرت انگیز

ترنگا: طویل عرصے بعد پاکستان ٹیسٹ ٹیم میں واپس آنے والے فواد عالم نے اپنی سینچری کی بدولت ناقدین کے منہ بند کردئیے ہیں اور کئی اعزاز اپنے نام کرلئے ہیں، جس کے باعث سوشل میڈیا پر ان کے چرچے ہورہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ماؤنٹ مانگونئی ٹیسٹ کے آخری روز فواد عالم شکست تونہ ٹال سکے لیکن انہوں نے کئی ریکارڈز بناڈالے، کیویز کے خلاف چوتھی اننگز میں سنچری جڑنے والے وہ پہلے پاکستانی بیٹسمین بنے اس کے علاوہ غیر ایشیائی کنڈیشنز کی چوتھی اننگز میں کریز پر سب سے زیادہ رکنے والے پاکستانی بیٹسمین کے طور پر بھی اپنا نام درج کرایا۔

مڈل آرڈر بیٹسمین نے 11 برس کے طویل وقفے کے بعد کیریئر کی دوسری سنچری اسکور کی، اس سے قبل انہوں نے 2009 میں اپنے ٹیسٹ ڈیبیوپر تھری فیگر اننگز کھیلی تھی۔

- Advertisement -

اس کے علاوہ فواد عالم 360 سے زائد منٹ کریز پر موجود رہے جو رواں صدی میں ایشیا سے باہر کسی بھی پاکستانی بیٹسمین کی جانب سے سب سے زیادہ وقت ہے، اس سے قبل اسد شفیق نے برسبین ٹیسٹ 2016 میں 336 منٹ کریزپر گزارے تھے۔

https://twitter.com/DennisCricket_/status/1344131363721551872?s=20

انٹرنیشنل کرکٹ کی جانب سے بھی فواد عالم کے لئے ٹوئٹ کیا گیا ہے، جس میں "کبھی ہمت نہ ہارو” کے کیپشن کے ساتھ ان کی دوہزار نو میں بنائی گئی پہلی ڈیبیو کی تصویر کے ساتھ آج نیوزی لینڈ کے خلاف بنائی گئی دوسری سینچری کی تصویر کو شائع کیا گیا ہے۔

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں