جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

پی آئی اے میں ڈیلی ویجز ملازمین کی بھرتیوں میں بے ضابطگیوں کا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پی آئی اے میں سابقہ دور میں ڈیلی ویجز ملازمین کی بھرتیوں کے دوران بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے، اعلیٰ حکام نے بے ضابطیوں سے متعلق چار رکنی ٹیم بناکر تحقیقات کا آغاز کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن میں ایک کے بعد ایک بے ضابطگی کا انکشاف ہورہا ہے، سابقہ دور میں ڈیلی ویجز ملازمین کی بھریتاں بھی بے ضابطگی کا شکار نکلی، پی آئی اے نے بھریتوں میں بے ضابطگیوں سے متعلق تحقیقات شروع کردیں۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ پی آئی کے جی ایم ایچ آر ونگ کمانڈر کامران انجم کو تحقیقاتی ٹیم کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پی آئی اے میں ڈیلی ویجز ملازمین سے متعلق اسکائی رومز کمپنی کے حکام کے خلاف بھی تحقیقات کی جائیں گئی، تحقیقات میں دیکھا جائے گا کہ پی آئی اے کے کون کون افسران بھریتوں کی بے ضابطگیوں میں ملوث ہیں۔

نوٹیفیکشن کے مطابق تحقیقاتی ٹیم متعلقہ شعبے کی منیجمنٹ سے ریکارڈ کے لیے کسی کو بھی طلب کرنے اختیارات حاصل ہے، تحقیقاتی ٹیم مستقبل میں ڈیلی ویجز پر پی۔آئی۔اے میں بھرتیوں سے بچنے کے لیے طریقہ کار بھی وضع کرے گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ٹیم تین دن میں سفارشات کے ساتھ رپورٹ سی ای او پی ائی اے کو پیش کرے گئی۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں