اشتہار

مولانا کو اب کوئی عہدہ نہیں ملنے والا، شیخ رشید

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کو اب کوئی عہدہ نہیں ملنے والا، اس میں کوئی شک نہیں کہ سینیٹ الیکشن ہوکر رہیں گے۔

اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ مریم نواز اور مولانا فضل الرحمان حصہ لیں یا نہ لیں سینیٹ الیکشن تو ہوکر رہیں گے، اصل مسئلہ مولانا کا ہے صف ماتم ان کے ہاں بچھی ہے، آج وہ مریم نواز سے رابطے میں ہوں گے۔

شیخ رشید نے کہا کہ پی ڈی ایم کی گیارہ میں سے 2 جماعتوں کے علاوہ باقی کو تو میں جانتا بھی نہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے دو رہنما استعفے دینے سے انکاری ہوگئے، انہوں نے اسپیکر اسد قیصر کو کہہ دیا کہ استعفے نہیں دیں گے، یہ کل اجلاس میں نہیں گئے، صرف تحریری استعفیٰ ہی قبول کیا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں: ن لیگ کے استعفے دینے والے2ایم این ایزاسپیکر  کے سامنے مکر گئے

شیخ رشید نے کہا کہ سنا ہے کئی لوگوں نےدستخط نہیں کیے اور استعفے تحریری لکھ کر نہیں دئیے ہیں، وزیراعظم عمران خان نے کہہ دیا ہے جو استعفیٰ دے اسپیکر اس کو قبول کریں۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان کا سب سے مشکل کام ووٹ مانگنا ہے، پیراشوٹ سے اتر نے اور وراثت میں سیاست ملنے والوں کو مشکل کا پتا نہیں ہے۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی میں حزب اختلاف کی جماعت ن لیگ کے استعفے دینے والے2ایم این ایزاسپیکر قومی اسمبلی کے سامنے مکر گئے، ان کا کہنا تھا کہ ہمارے استعفے منظور نہ کئے جائیں۔

ن لیگ کے ممبران قومی اسمبلی سجاد اعوان اور مرتضیٰ جاوید عباسی نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو اس سلسلے میں تحریری درخواست دے دی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں