اشتہار

ہندو فاشسٹ ایجنڈے سے علاقائی امن کو خطرات لاحق ہیں، وزیراعظم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ہندو فاشسٹ ایجنڈے سے علاقائی امن کو خطرات لاحق ہیں۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا، اس موقع پر شاہ محمود قریشی، شبلی فراز، شیخ رشید، مراد سعید، معید یوسف، فوکل پرسن ڈیجیٹل میڈیا ڈاکٹر ارسلان خالد ودیگر شریک تھے۔

اجلاس میں پاکستان کے خلاف بھارتی پروپیگنڈے اور ہائبرڈ وار فیئر کا جائزہ لیا گیا، وزیراعظم نے بھارتی میڈیا کے منفی پروپیگنڈے کو ناکام بنانے کے لیے اقدامات اٹھانے کی ہدایت دی۔

- Advertisement -

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کررہا ہے، بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیر میں غیرقانونی اقدامات کررہی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ ہندو فاشسٹ ایجنڈے سے علاقائی امن کو خطرات لاحق ہیں، منفی پروپیگنڈے کا مقصد عالمی توجہ ہٹانا اور ملک میں انتشار پھیلانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام میں بہتر شعور اجاگر کرنے کے لیے بھرپور اقدامات کیے جائیں، بے بنیاد اور من گھڑت مہم کا مقابلہ حقائق سے کیا جائے۔

مزید پڑھیں: بھارت جس عالمی فورم پر جائے گا وہاں اسے کشمیریوں کی آواز گونجتی ملے گی: شاہ محمود

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عوام اور عالمی برادری کے سامنے بھارت کا اصل چہرہ لایا جائے، پاکستانی میڈیا اس ضمن میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی سے بھارتی چہرہ دنیا پر عیاں ہو چکا۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے عالمی قوانین، عالمی انسانی حقوق اور عالمی قراردادوں کو بالائے طاق رکھ دیا اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں جاری ہیں لیکن اب بھارت کی پالیسیوں اور ہندوتوا سوچ کے خلاف اندر سے آوازیں اٹھنے لگی ہیں۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم دنیا کو بھارت کے مذموم مقاصد سے آگاہ کرتے آ رہے ہیں، بھارت جس عالمی فورم پر جائے گا وہاں اسے نہتے کشمیریوں کی آواز گونجتی ملے گی، کشمیر کی آواز ایک خطے کی نہیں بلکہ عالمی آواز بن چکی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں