منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

نیا سال کا آغاز ، وزیراعظم کا غریب عوام کیلئے نیا پروگرام شروع کرنے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے احساس پروگرام کے اندرنیا پروگرام "کوئی پاکستانی بھوکا نہ سوئے” شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا 2021ترقی کا سال ہے، پاکستان درست سمت میں جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پاکستان میں متعارف ہونیوالی گاڑیوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ
پاکستان کو انڈسٹریلائز ہونا ہے تو بہترین اتحادی چین ہے، چینی سفیر میئر رہ چکے ہیں یہ تعمیر و ترقی کو سمجھتے ہیں اور چین کی ڈیولپمنٹ موومنٹ پاکستان کیلئے بہت متاثرکن ہے۔

چین کی ترقی کے حوالے سے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ چین نے 35سال میں تیز ترین ترقی کی ، چین نے 70کروڑ لوگوں کو 35سال میں غربت سے نکالا، لوگوں کو جب نیچے سے اوپر اٹھاتےہیں تب اصل ترقی ہوتی ہے، ہماری حکومت کی کوشش ہے کہ لوگوں کو غربت سے نکالیں۔

- Advertisement -

عمران خان نے کہا کہ صنعتی ترقی کیلئے چین سے شراکت داری ضروری ہے، دنیا میں سب سے زیادہ تیزی سے ترقی کرنیوالاملک چین ہے ، پچھلے50سال میں ہماری ایکسپورٹ بڑھانے کی کوشش ہی نہیں کی گئی ، آئی ایم ایف کے پاس اس لئےجاناپڑاکیونکہ درآمدات زیادہ اور برآمدات بہت کم تھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے اسپیشل اکنامک زونز بنائے ہیں ، ہماری کوشش ہے کہ اکنامک زونز میں چینی سرمایہ کاری آئے، سرمایہ کاری کیلئے چینی کمپنیوں کیساتھ جوائنٹ وینچرز کریں گے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان زرعی ملک ہے مگر بدقسمتی سے پیداوار پر توجہ نہیں دی گئی، سی پیک کا اگلا حصہ آرہا ہے اس میں زراعت بھی شامل ہے، برآمدات میں اضافے کےلئے چین سے مدد حاصل کریں گے .

معیشت سے متعلق عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت کوپہلا سال معیشت کو استحکام دینے میں لگا، حکومت کے دوسرے سال میں بدقسمتی سے کورونا سے سامنا ہوگیا، کورونا صورتحال سے نمٹنے پرڈبلیو ایچ او بھی پاکستان کی مثال دیتاہے۔

کورونا سے نمٹنے کی حکمت عملی کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ پاکستان میں حکومت کی کوروناصورتحال پرحکمت عملی کامیابی رہی، اب ہم ہر قسم کے چیلنج کاسامنا کرنے کو تیار ہیں، 2021ترقی کاسال ہے،پاکستان درست سمت میں جارہا ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ احساس پروگرام کے اندرنیاپروگرام شروع کررہاہوں، وہ پروگرام ہے”کوئی پاکستانی بھوکا نہ سوئے”، اس پروگرام میں قوم،این جی اوز کوشامل کریں گے۔

عمران خان نے مزید کہا کہ بزنس فرینڈ لی پالیسی بنا کر صنعتوں کو ترقی دیں گے ، ہر گھرانے کی ہیلتھ انشورنس ہوگی، غریب اپنا علاج کراسکیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں