جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

نوجوان کا قتل ، 5 پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی دارلحکومت میں نوجوان کے قتل میں ملوث 5 پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، مقدمے میں قتل کی دفعہ کے ساتھ 7اے ٹی اے بھی لگائی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس فائرنگ سے نوجوان کی ہلاکت کے معاملے پر پولیس اہلکاروں کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کےتحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔

5پولیس اہلکاروں کےخلاف مقدمہ مقتول اسامہ کے والد کی مدعیت میں تھانہ رمنا میں مقدمہ درج کیا گیا، مقدمے میں قتل کی دفعہ کے ساتھ 7 اے ٹی اے بھی لگائی گئی ہے۔

- Advertisement -

مقدمے میں مدثراقبال، شکیل احمد، محمد مصطفیٰ ،سعید احمد اور افتخار کو نامزد کیا گیا ہے، مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ اسامہ رات 2 بجے اپنے دوست کو ایچ 11 چھوڑنے گیا تھا، بیٹےنےایک روز پہلے بتایا تھا اسکا پولیس اہلکاروں سے جھگڑا بھی ہوا، میرے بیٹے کو منصوبہ بندی کے تحت قتل کیا گیا ہے۔

یاد رہے اسلام آباد جی ٹین میں اے ٹی ایس اہلکاروں کی فائرنگ سے کار سوار نوجوان جاں بحق ہوگیا تھا، پولیس نے کہا تھا کہ رات کوکال آئی گاڑی سوار ڈاکو شمس کالونی میں ڈکیتی کی کوشش کررہے ہیں، اےٹی ایس پولیس کےاہلکارجوگشت پرتھےنےمشکوک گاڑی کاتعاقب کیا، پولیس نےکالےشیشوں والی گاڑی کوروکنے کی کوشش کی، روکنےکی کوشش پرڈرائیورنےگاڑی نہ روکی۔

ترجمان پولیس کا کہنا تھا کہ پولیس نےمتعدد بارجی 10تک گاڑی کاتعاقب کیا اور نہ رکنے پرگاڑی کے ٹائروں پرفائر کئےگئے، بدقسمتی سے 2 فائرگاڑی ڈرائیور کو لگ گئے جس سےاس کی موت ہوگئی۔

پولیس ذرائع کے مطابق گاڑی پرفائرنگ کرنے والے5اےٹی ایس اہلکاروں گرفتار کرکے تھانہ رمنامیں منتقل کردیا گیا ہے جبکہ فائرنگ سے جاں بحق شخص کا پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں