جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

بھارتی کھلاڑیوں کو ریسٹورنٹ جانا مہنگا پڑ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

سڈنی: آسٹریلیا میں موجود بھارتی کھلاڑیوں کو میلبرن کے ریسٹورنٹ میں کھانا کھانا مہنگا پڑ گیا۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ٹیسٹ سے قبل بھارتی کھلاڑی کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے میلبرن کے ریسٹورنٹ جاپہنچے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد آسٹریلوی اور بھارتی کرکٹ بورڈ نے ایکشن لے لیا۔

بھارتی کھلاڑی روہت شرما، رشبھ پنت، شوبمان گل، نودیپ سینی  اور پرتھوی شا کو ٹیم سے الگ کرکے آئسولیٹ کردیا گیا، بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق پانچوں بھارتی کھلاڑی ٹیم کے ساتھ ٹریننگ سیشن میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔

واضح رہے کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پانچوں کھلاڑیوں کی انڈور ریسٹورنٹ میں کھانا کھانے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔

مداح نے ویڈیوپوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ انہوں نے بھارتی کھلاڑیوں کے کھانے کے پیسے دیے جس پر رشبھ پنت نے انہیں گلے بھی لگایا۔

یاد رہے کہ بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان چار ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلی جارہی ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا ٹیسٹ 7 جنوری سے کھیلا جانا ہے۔

پہلے ٹیسٹ میں کینگروز نے بھارت کو شکست دی تھی جبکہ دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھارت نے آسٹریلیا کو شکست دے کر سیریز 1-1 سے برابر کردی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں