اشتہار

قومی ٹیم کی کرائسٹ چرچ دہشت گردی سے متاثرہ خاندانوں سے ملاقات

اشتہار

حیرت انگیز

کرائسٹ چرچ: قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے کرائسٹ چرچ دہشت گردی سے متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کی۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے کھلاڑیوں اور مینجمنٹ نے کرائسٹ چرچ دہشت گردی سے متاثرہ اہلخانہ سے ملاقات کی اور مسجد حملے میں شہید افراد کی درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔

قومی اسکواڈ کا کہنا تھا کہ ’شہدا کا مرتبہ بہت بلند ہے، آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

- Advertisement -

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شاہین آفریدی، اظہر علی، سرفراز احمد، محمد رضوان سمیت دیگر کھلاڑی متاثرہ اہلخانہ اور بچوں سے محو گفتگو ہیں۔

دوسری جانب کیوی ٹیم کی جانب سے بھی قومی کھلاڑیوں کے اقدام کو سراہا گیا۔

واضح رہے کہ دو سال قبل نیوزی لینڈ کے علاقے کرائسٹ چرچ میں 29 سالہ ٹرینٹ نامی آسٹریلوی شہری نے مساجد میں فائرنگ کر کے 51 مسلمانوں کو شہید کردیا تھا۔

یاد رہے کہ قومی ٹیم نیوزی لینڈ میں ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے لیے موجود ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ کل کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا۔

خیال رہے کہ پہلے ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 101 رنز سے شکست دی تھی، میزبان ٹیم کو سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں