جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

ان لوگوں نے زخمی ہاتھی کے ساتھ کیا عمل کیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

انٹرنیٹ پر ویسے تو آئے روز نئی ویڈیوز وائرل ہوتی ہیں مگر گزشتہ دنوں سے ایک ایسی ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں ایک ہاتھی کو تین ہاتھیوں کے درمیان پھنسا ہوا دیکھا جاسکتا ہے۔

یہ ویڈیو دراصل بھارتی ریاست تامل ناڈو کے ضلع نیگلیریا کی ہے جہاں محکمہ جنگلی حیات کے افسران ویٹنری ڈاکٹر کے ساتھ مل کر زخمی ہاتھی کا علاج کررہے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق تامل ناڈو کے ضلع میں ہاتھی کے ساتھ حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں اُس کی پیٹ پر گہرا زخم  ہوگیا تھا جس کی وجہ سے ہاتھی بہت زیادہ تکلیف میں تھا۔

- Advertisement -

محکمہ جنگلی حیات نے ہاتھی کی مرہم پٹی اور علاج کا فیصلہ کیا جس کے لیے انہوں نے ویٹنری (جانوروں کے) ڈاکٹرز سے خدمات حاصل کیں۔

زخم چونکہ ہاتھی کی پیٹ پر تھا تو اُسے پکڑ کر قابو کرنا یا زمین پر لیٹانا مشکل تھا، اس لیے ڈاکٹرز نے مشورہ دیا کہ اُس کی ٹانگ سے رسی باندھ دی جائے تاکہ وہ ایک جگہ پر رُک جائے۔

ڈاکٹرز کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے ہاتھی کی ایک ٹانگ پر موٹی رسی باندھ کر اُسے ایک جگہ پر روک دیا گیا جس کے بعد ویٹنری ڈاکٹر دوسرے ہاتھی پر بیٹھ کر آیا اور زخم دیکھنے پر اُس پر دوائی لگائی۔

دوسرے ہاتھیوں کو لانے کا مقصد زخمی ہاتھی کو قابو کرنا بھی تھا کیونکہ ٹانگ بندھنے کے بعد زخمی ہاتھی بہت زیادہ غصے میں آگیا تھا۔

انڈین فوریسٹ فورس کے افسر سشانتا نندا نے اس سارے عمل کی ویڈیو ریکارڈ کر کے انٹرنیٹ پر شیئر کی جسے صارفین نے بہت زیادہ پسند کیا اور محکمہ جنگلات ، ویٹنری ڈاکٹر کے جذبے کو سراہا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں