آکسفورڈ: برطانیہ کی نامور یونیورسٹی اور مقامی کمپنی کی جانب سے تیار کردہ ویکسین کی ترسیل کا عمل شروع ہوگیا، ویکسینیشن کا عمل پیر سے شروع ہوگا۔
نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق برطانوی یونیورسٹی آکسفورڈ یونیورسٹی اور آسٹرازینیکا کی تیار کردہ ویکسین کی ترسیل کا عمل شروع ہوگیا، پانچ لاکھ تیس ہزار شہریوں کو ویکسین لگانے کا آغاز پیر سے ہوگا۔
آکسفورڈ اور آسٹرزینیکا کی جانب سے تیار کردہ ویکسین کو عام ریفریجریٹر میں بھی رکھا جاسکتا ہے جبکہ امریکی کمپنی فائرز کی ویکسین کو محفوظ بنانے کے لیے بہت زیادہ درجہ حرارت کی ضرورت ہے۔
مزید پڑھیں: کیا کرونا وائرس کی نئی قسم ویکسینز کو بیکار کرسکتی ہے؟
یہ بھی پڑھیں: 4 جنوری سے تمام اسکول نہیں کھلیں گے، برطانوی وزیر تعلیم کا اعلان
واضح رہے کہ برطانیہ کے وزارتِ صحت نے کرروناویکسین لگانےکی منظوری گزشتہ روز دی جس کے بعد اب کمپنی ہر ہفتے ویکسین کی بیس لاکھ خوراکیں فراہم کرے گی۔
یاد رہے کہ برطانیہ میں کرونا کی نئی قسم کا پھیلاؤ تیزی سے بڑھ رہا ہے جس کی وجہ سے ملک بھر میں شہری خوف زدہ ہیں۔ آکسفورڈ ٹیچرز یونین نے تعلیمی اداروں کی بندش میں اضافے پر دباؤ دینا شروع کردیا ہے جبکہ حکومت اسکولوں کی چھٹیاں بڑھانے یا نہ بڑھانے پر تذبذب کا شکار ہے۔