تازہ ترین

جسٹس بابر ستار کے خلاف بے بنیاد سوشل میڈیا مہم پر ہائیکورٹ کا اعلامیہ جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس بابر ستار کی امریکی...

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوسرے...

وزیراعظم شہباز شریف آج ریاض میں مصروف دن گزاریں گے

وزیراعظم شہباز شریف جو کل سعودی عرب پہنچے ہیں...

سال نو کی پہلی رات سیکڑوں پرندوں کی پراسرار موت، سڑک لاشوں سے بھر گئی

روم: اٹلی میں سال نو کی آمد کی خوشی میں ہونے والی آتشبازی سے سیکڑوں پرندے ہلاک ہوگئے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق اٹلی کے دارالحکومت روم کے میئر نے 31 دسمبر سے 6 جنوری تک آتشبازی پر پابندی عائد کی مگر سال نو کی آمد پر عوام نے پابندی کو ہوا میں اڑا دیا۔

ایک طرف تو جہاں دنیا بھر میں سال نو کی آمد پر شاندار آتشبازی کا مظاہرہ کیا گیا اور لوگ اُسے دیکھ کر لطف اندوز بھی ہوئے مگر روم میں یہی پٹاخے کئی پرندوں کی جان لینے کا باعث بن گئے۔

انٹرنیٹ پر روم میں واقع ریلوے اسٹیشن کے قریب سڑک کی ویڈیو شیئر ہوئی جس میں سیکڑوں کی تعداد میں مردہ پرندوں کو سڑک پر دیکھا جاسکتا ہے۔

آتشبازی کے نتیجے میں مرنے والے پرندوں پر شہریوں نے غم و غصے کا اظہار کیا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ ذمہ داران کا تعین کر کے انہیں قرار واقعی سزا دے۔

دوسری جانب جانوروں کے تحفظ کے لیے کام کرنے والے اداروں اور تنظیموں نے دعویٰ کیا کہ پرندوں کی موت آتشبازی کی وجہ سے ہوئی، یہ قتل عام ہے۔

وائلڈ لائف تنظیم کی ترجمان لودانا ڈیگلیو کا کہنا تھا کہ ’یہ ضروری نہیں پرندے زخمی ہو کر مرے ہوں مگر وہ دھماکوں کی آواز سُن کر ڈر گئے ہوں گے اور ممکن ہے ہارٹ اٹیک کی وجہ سے اُن کی اموات ہوئیں ہوں‘۔

انسانی حقوق کی تنظیموں نے پرندوں کی اموات کو بڑا سانحہ قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ حکومت پرندوں کی موت میں ملوث افراد کو گرفتار کر کے سخت کارروائی عمل میں لائے تاکہ آئندہ کوئی یہ گھناؤنا کام نہ کرسکے۔

Comments

- Advertisement -