جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

بِٹ کوائن کی قدر تاریخ کی بلند ترین سطح پر، مالیت کتنی ہوگئی؟

اشتہار

حیرت انگیز

کریپٹو کرنسی ‘بِٹ کوائن’ کی قدر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، ایک بٹ کوائن کی مالیت 30 ہزار امریکی ڈالرز سے بھی تجاوز کرچکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بٹ کوائن ایک ورچوئل کریپٹو کرنسی سمجھی جاتی ہے جس کی قدر میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہوتا جارہا ہے، حالیہ دنوں تاریخی ریکارڈ دیکھا گیا، ایک بٹ کوائن کی مالیت 30823 امریکی ڈالرز تک جا پہنچی ہے۔

بڑے سامایہ کار فوری منافع حاصل کرنے کے لیے بٹ کوائن کرنسی پر کاروبار کررہے ہیں جس کے باعث اس کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے، گزشتہ برس دسمبر میں یہ بلند ترین سطح 20 ہزار امریکی ڈالرز تک پہنچ گئی تھی۔ بعض ماہرین کا ماننا ہے کہ کوروناوائرس بھی اس کی قدر میں بڑھوتی کا سبب بنا ہے۔

- Advertisement -

معاشی ماہرین کے مطابق دنیا میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے بعد پیدا ہونے والی صو رتحال میں سرمایہ کار بٹ کوائن کو اپنے اثاثوں کے لیے محفوظ سمجھتے ہیں، اس ورچوئل کریپٹو کرنسی کی قدر میں آگے بھی اتاڑ چڑھاؤ دیکھنے میں آئے گا، ممکن ہے امریکی ڈالر کی قدر مزید گرے۔

گزشتہ سال جیسے ہی کوویڈ19 نے سر اٹھایا اس کے بعد سے ہی بٹ کوائن نے بھی عروج پکڑی، سامایہ کار کوروناوائرس سے قبل ڈالر میں کاروبار کو محفوظ سمجھتا تھا لیکن مہلک وبا کے بعد یہ صورت حال تبدیل ہوئی۔ خیال رہے بٹ کوائن میں کاروبار بھی بالکل اصل کرنسی ڈالرز یا پاؤنڈ کی طرح ہی ہوتا ہے۔

بٹ کوائن کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ

واضح رہے کہ حال ہی میں پے پال نامی کمپنی نے بٹ کوائن میں آن لائن رقم کی ادائیگیوں کو تسلیم کیا ہے لیکن اس کے باوجود کمپنی اسے غیرمستحکم سرمایہ کاری سمجھتی ہے۔

یاد رہے کہ ماضی سے اب تک کریپٹو کرنسی بٹ کوائن کی قدر میں گراوٹ اور بڑھوتی دیکھی جارہی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں