اشتہار

دوسرا ٹیسٹ: محمد عباس اور نسیم شاہ کی ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

کرائسٹ چرچ: نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روز قومی فاسٹ بولر نسیم شاہ اور محمد عباس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روز بیٹنگ کے دوران فاسٹ بولر محمد عباس اورنسیم شاہ کے مذاق کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

بیٹنگ کے دوران نسیم شاہ مذاق کرتے ہوئے محمد عباس سے بولے‘ عباس بھائی آپ کو پتا بھی ہے ساری ذمہ دار میرے اوپر ہی ہے ، سنگل کرنا ہے ورنہ ڈانٹ پڑ جائے گی۔‘

- Advertisement -

دونوں کھلاڑیوں کی گفتگو اسٹمپ مائیک میں ریکارڈ ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

واضح رہے کہ کرائسٹ چرچ ٹیسٹ کے پہلے روز قومی ٹیم 297 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی، اظہر علی نے 93 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ کپتان محمد رضوان 68 اور فہیم اشرف 48 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے کائل جمیسن نے5،ٹم ساؤتھی اور ٹرینٹ بولٹ نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، میٹ ہنری کے حصے میں بھی ایک وکٹ آئی۔

یادرہے کہ میزبان ٹیم کو ٹیسٹ سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے، جس کے باعث وہ ٹیسٹ رینکنگ میں پہلی مرتبہ پہلی پوزیشن پر پہنچی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں