اشتہار

ہارٹ اٹیک کے بعد اینجوپلاسٹی اور بخار، کیا گنگولی کو کرونا ہوگیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

کلکتہ: بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ اور سابق کپتان سارو گنگولی کو گزشتہ دنوں دل کا دورہ پڑا جس کے بعد ڈاکٹرز نے اُن کی اینجوپلاسٹی کی تھی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق گنگولی کو اینجولی پلاسٹی کے بعد کمزوری اور بخار کی شکایت تھی جس کے بعد یہ خدشہ ظاہر کیا جارہا تھا کہ کہیں وہ کرونا وائرس سے متاثر نہ ہوگئے ہوں۔

ڈاکٹرز نے کرونا خطرے کے پیش نظر گنگولی کا کوویڈ ٹیسٹ کیا جس کی رپورٹ اب سے کچھ دیر پہلے سامنے آئی۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: سابق بھارتی کپتان کو دل کا دورہ، اسپتال منتقل

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق کنگولی کو ہونے والا بخار کرونا نہیں بلکہ معمولی بخار ہے جو عام طور پر سرجری کے بعد تکلیف اور کمزوری کی وجہ سے ہوجاتا ہے۔

ڈاکٹرز کے مطابق کنگولی کی طبیعت پہلے سے بہتر ہیں اور وہ خود بھی اچھا محسوس کررہے ہیں، انہیں ایک دو روز میں گھر جانے کی اجازت دے دی جائے گی۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے گنگولی کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی اور اُن کے ساتھ ہمدردی کا اظہار بھی کیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں