اشتہار

کرائسٹ چرچ ٹیسٹ میں امپائر کی ’جلد بازی‘، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

کرائسٹ چرچ: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان جاری دوسرے ٹیسٹ میچ میں امپائر کی جلد بازی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق کرائسٹ چرچ ٹیسٹ کے دوسرے روز امپائر کرس براؤن نے وکٹ کیپر محمد رضوان کے کیچ پکڑنے سے قبل ہی انگلی اٹھا دی بعدازاں جیسے ہی انہوں نے دیکھا کہ کیچ ڈراپ ہوگیا فوراً ہی انگلی نیچے کرلی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہینری نکولس کا کیچ رضوان نے چھوڑ دیا جس کے بعد امپائر نے انگلی اٹھائی ، ہینری نکولس بھی یہی سمجھتے رہے کہ وہ آؤٹ ہوگئے ہیں لیکن کین ولیم سن نے انہیں بتایا کہ کیچ ڈراپ ہوگیا ہے۔

- Advertisement -

کیچ ڈراپ ہونے کے بعد ہینری نکولس نے شاندار نصف سنچری اسکور کی ، کیوی بلے باز 89 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

واضح رہے کہ دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کھیل کے اختتام پر نیوزی لینڈ نےتین وکٹوں کے نقصان پر 286 رنز بنالیے ، پاکستان کی برتری ختم کرنے کے لیے کیوی ٹیم کو مزید 11 رنز درکار ہیں۔

کیوی کپتان ولیم سن 112 اور ہینری نکولس 89 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں، پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی اور محمد عباس نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل پہلی اننگز میں قومی ٹیم 297 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی تھی، اظہر علی نے 93 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھی، کپتان محمد رضوان 61 اور فہیم اشرف 48 رنز بنا کر نمایاں رہے تھے۔

یاد رہے کہ پاکستان کے خلاف نیوزی لینڈ کو سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں