اشتہار

سیدھا گھر جانے پر دبنگ خان کے بھائی اور بھتیجا مشکل میں پھنس گئے

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی ووڈ کے نامور اداکار دبنگ خان کے بھائیوں اور بھتیجے کو بیرونِ ملک سے واپسی کے بعد سیدھا گھر جانا مہنگا پڑ گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سلمان خان کے بھائی سہیل خان، ارباز خان اور اُن کے بیٹے نروان خان کے خلاف کرونا قوانین کی خلاف ورزی کی شکایت مہانگر پالیکا نامی شہری نے درج کرائی۔

پولیس نے شہری کی شکایت پر پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 188 اور 269 کے تحت مقدمہ درج کرلیا جس میں سہیل خان، ارباز خان اور بیٹے کو نامزد کیا گیا ہے۔

- Advertisement -

ایف آئی آر میں لکھا گیا ہے کہ تینوں شخصیات نے کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کی۔

مزید پڑھیں: سلمان خان کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ آگئی

ممبئی پولیس کے ترجمان نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سہیل خان، ارباز خان اور نروان خان کے خلاف درج ہونے والے مقدمے کی تصدیق کی اور بتایا کہ تینوں کے خلاف کرونا قوانین کی خلاف ورزی کے جرم میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ مقدمہ ممبئی کے کھار تھانے میں درج کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر میں لکھا گیا ہے کہ سہیل خان، ارباز خان اور نروان خان 25 دسمبر کو دبئی سے واپس بھارت پہنچے، جس کے بعد انہیں ہوٹل میں ہی آئسولیشن اختیار کرنے کا حکم دیا گیا تھا مگر تینوں نے اس کی خلاف ورزی کی اور گھروں کو روانہ ہوگئے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں