اشتہار

آخر کار لوگ کرونا اور قرنطینہ کو ڈزنی فلم سے کیوں جوڑ رہے ہیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

اگر آپ نے قرنطینہ کے دوران ڈزنی ٹینگلڈ اینیمیٹڈ فلم نہیں دیکھی تو اس کو اپنی فہرست میں شامل کریں جو آپ کے لیے اچھی ثابت ہوسکتی ہے۔

ایسا اس لیے کہا جارہا ہے کہ گھروں میں رہنے والے بہت سے لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ وقت گزاری کے لیے بنائی جانے والی یہ فلم کرونا وائرس کے علاج کے حوالے سے مفید ہے کیونکہ اس کے ذریعے آپ وائرس کو شکست دے سکتے ہیں۔

ان دنوں نیٹ فلکس ، ہولو اور ڈزنی سمیت دیگر آن لائن اسٹریمنگ سائٹس پر لوگ فلمیں دیکھ کر اپنا وقت گزار رہے ہیں۔

- Advertisement -

حیران کن طور پر ڈزنی کے حوالے سے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران گوگل پر ایک ہی سال کو بہت زیادہ سرچ کیا گیا۔ سیکڑوں صارفین نےسوال کیا کہ ’ڈزنی ٹینگلڈ کی ’کنگ ڈم‘ کا حقیقی نام کیا ہے؟‘۔

جن صارفین نے یہ گوگل پر یہ سوال تحریر کیا ان کے سامنے یہ جواب آیا کہ ’راپنزیل کی والدہ گروتھیل اُس کو کرونا کہہ کر مخاطب کرتی تھیں‘۔

مزید پڑھیں:سمپسنز نے کرونا وائرس کی پیشگوئی کی تھی؟ لکھاری کا بیان بھی آگیا

یہ بھی پڑھیں: کرونا وائرس، دو سال قبل 90 فیصد درست پیش گوئی کرنے والا ڈرامہ

جن صارفین نے حال ہی میں فلم دیکھی اُن کا گوگل سے ہونے والی دریافت پر بہت زیادہ یقین ہے کیونکہ فلم میں شامل گانے ’When Will My Life Begin‘ میں راپنزیل کا شیڈول دکھایا گیا ہے جس میں اُس نے خود کو 18 سال تک ایک ٹاور میں بند (محدود) بھی کیا۔

Spooky!

Posted by Sarcasm on Tuesday, January 5, 2021

صارفین اس گانے کی ویڈیو دیکھ کر اسے قرنطینہ سے تشبیہ دے رہے ہیں اور اُن کا ماننا ہے کہ شہزادی کو قرنطینہ اختیار کرنا پڑا جس کے دوران اُسے پریشانیوں کا سامنا بھی کرنا پڑا۔

کچھ صارفین نے فلم دیکھ کر یہ تاثر قائم کیا یا پیش گوئی کی کہ قرنطینہ کے اختتام پر سچی محبت ملنے کا امکان بھی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک صارف نے فلم کے کچھ مناظر کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں یہ فلم دیکھ رہا ہے اور مجھے یقین نہیں آرہا کہ راپینزیل نے کرونا نامی گاؤں میں سماجی دوری اختیار کی اور خود کو ٹاور میں بند کرلیا‘۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں