تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کرونا وائرس، دو سال قبل 90 فیصد درست پیش گوئی کرنے والا ڈرامہ

سیؤل: انٹرنیٹ صارفین کو آن لائن ویڈیوز اور فلمیں فراہم کرنے والی ویب سائٹ نیٹ فلکس پر کوریا کا ایک ایسا ڈرامہ موجود ہے جس میں دو سال قبل ہی کرونا وائرس کی پیش گوئی کی گئی تھی۔

دو سال قبل ستمبر اور نومبر میں یہ ڈرامہ جنوبی کوریا کے مقامی چینلز پر نشر کیا گیا جس کے بعد اسے نیٹ فلکس پر بھی ڈالا گیا ، ایک بار پھر ڈرامے نے لوگوں کی توجہ حاصل کرلی۔

برطانیہ میں کورین ڈرامہ پانچویں نمبر پر ٹرینڈ کررہا ہے کیونکہ قرنطینہ میں جانے والے شہری آج کل نیٹ فلکس یا آن لائن پلیٹ فارم پر ہی اپنا بیشتر وقت گزار رہے ہیں۔

مائی سیکریٹ ٹیریس نامی ڈرامے میں کریکٹر نے کرونا وائرس کی طرح ہونے والے زکام (نزلے) کے حوالے سے گفتگو کی اور بتایا کہ یہ پھپھڑوں پر حملہ کر کے انہیں بری طرح سے متاثر کرتا ہے اور اس کا دورانیہ چودہ روز ہوتا ہے۔

نیٹ فلکس پر اس ڈرامے کو انگریزی کی ذیلی سرخیوں کے ساتھ شیئر کیا گیا جس میں بتایا گیا ہے کہ وائرس کو ایک ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے جس سے متاثر ہونے والے 90 فیصد افراد جان کی بازی ہار جاتے ہیں۔

مزید پڑھیں: کیا دی سیمپسنز نے ٹام ہینکس کے حوالے سے بھی پیشنگوئی کی تھی؟

ڈرامے کی دسویں قسط میں دکھایا گیا ہے کہ ڈرامے کی کردار وائرس کی علامات ظاہر ہونے کے بعد ڈاکٹر کے پاس جاتی ہے اور اُسے اپنی حالت کے بارے میں آگاہ کرتی ہے۔ ڈاکٹر مریضہ کو بتاتا ہے کہ یہ ایک ایسا کیمیائی ہتھیار ہے جس کے بارے میں ہمیں مزید تحقیق کرنے کی ضرورت ہے۔

کردار کو یہ بھی کہتا سنا گیا کہ ’یہ میرس اور سارس کی طرح کا عام زکام ہے مگر اس کا تعلق بھی اُسی خاندان سے ہے اور ان کی جینیاتی معلومات بھی ایک جیسی ہے‘۔

ایک اور کردار ڈاکٹر سے دریافت کرتا ہے کہ ’لیکن یہ اتنا سنجیدہ نہیں کہ بطور ہتھیار استعمال ہوسکے، کیا میں غلط ہوں؟‘۔ ڈاکٹر جواب میں کہتا ہے کہ ’میں نے بتایا کہ یہ ایک کیمیائی وائرس کی طرح ہے، جس سے اموات 90 فیصد تک بڑھ سکتی ہیں‘۔

یہ بھی پڑھیں: کیا یہ کرونا وائرس کی کہانی تھی؟

یاد رہے کہ عالمی ادارۂ صحت اور بین الاقوامی طبی ماہرین نے بھی بتایا ہے کہ کرونا وائرس کی تشخیص چودہ روز میں ہوتی ہے اور یہ پھیپھڑوں پر حملہ کرتا ہے۔ ماہرین صحت یہ بھی بتا چکے ہیں کہ اب تک کرونا وائرس سے اموات کی شرح ساڑھے چار فیصد ہے۔

ڈرامے میں ڈاکٹر کو یہ بھی کہتا سُنا گیا ہے کہ ’ابھی تک وائرس کے حوالے کوئی ویکیسن تیار نہیں ہوئی اور اس کا فی الوقت کوئی امکان بھی نہیں ہے۔ دوسرے منظر میں دکھایا گیا ہے کہ وزیر صحت بچوں کو جم میں بتا رہے ہیں کہ اس وائرس کو پھیلنے سے روکنے کا ایک طریقہ ہے کہ آپ اپنے ہاتھ دھوتے رہیں۔

نیٹ فلکس پر ڈرامہ 16 اقساط میں موجود ہے اور اب انٹرنیٹ صارفین اس کی ہر قسط کو بغور دیکھ کر کرونا وائرس سے متعلق اپنے خیالات بیان کررہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -