اشتہار

اپنی کُل آبادی کو سب سے پہلے کوروناویکسین فراہم کرنے والا دنیا کا پہلا ملک کونسا ہوگا؟

اشتہار

حیرت انگیز

بحر الکاہل میں واقع جزائر پر مشتمل ایک چھوٹا سا ملک ‘جمہوریہ پلاؤ’ دنیا کا پہلا ملک بننے جارہا ہے جو سب سے پہلے اپنی پوری آبادی کو کورناویکسی نیشن کے عمل سے گزارے گا۔

جموریہ پلاؤ اب تک کورونا وبا سے بھی محفوظ ہے، عنقریب یہ ملک دنیا میں ویکسین کے ذریعے اس وبائی مرض کے خلاف اجتماعی مدافعتی پیدا کرنے والا پہلا ملک ہوگا، 3 جنوری سے ویکسی نیشن شروع ہوچکی ہے۔

جمہوریہ پلاؤ کی مجموعی طور پر 18 ہزار کی آبادی ہے، اس نے ادویہ ساز امریکی کمپنی موڈرینا سے کوروناویکسین حاصل کی جو گزشتہ ہفتے کے اختتام پر ملک پہنچی، ویکسین کی پہلی کھیپ میں 2800 خوراکیں فراہم کی گئی ہیں، ابتدائی طور پر ویکسین طبی عملے، اعلیٰ حکام اور خاص گروپس کو ویکسین لگائی جارہی ہے۔

- Advertisement -

ڈبلیو ایچ او کے مطابق جموریہ پلاؤ میں اب تک وبائی مرض کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا ہے۔ وبا کے آغاز سے ہی پلاؤ حکام نے سخت حکمت عملی اپنائی اور اپنی سرحدیں بند کردیں۔ امریکا سے بہترین تعلقات ہونے کی صورت میں ویکسین کی کھیپ فراہم کی گئی، یہاں اپریل سے شہریوں میں وائرس کے ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔

خیال رہے کہ پلاؤ 459 اسکوائر کلومیٹر پر پھیلا ہوا ہے یعنی پاکستان کے جڑواں شہر راولپنڈی اور اسلام آباد جتنا رقبہ ہے اور کم آبادی ہونے کی صورت میں یہ ویکسین تمام آبادی کو فراہم کرنے والا پہلا ملک بن جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں