جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

سانحہ مچھ : وزیراعظم کی ہزارہ برادری سے اپنے پیاروں کی تدفین کی دراخوست

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آبد : وزیراعظم عمران خان نے مچھ واقعے کے لواحقین سے اپنے پیاروں کی تدفین کی دراخوست کرتے ہوئے کہا بہت جلد کوئٹہ آکر شہدا کے لواحقین سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کروں گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ مچھ واقعے کے لواحقین سے درخواست ہے اپنے پیاروں کی تدفین کریں، آپ کادردسمجھتاہوں ، ہزارہ برادری کو یقین دلاتاہوں ان کے دکھ اور مطالبات کااحساس ہے، مستقبل میں ایسے حملے روکنے کیلئے اقدامات کررہےہیں اور جانتے ہیں ہمارا پڑوسی فرقہ وارانہ دہشت گردی کو ہوا دے رہا ہے۔

- Advertisement -

عمران خان کا کہنا تھا کہ پہلے بھی چل کرآپ کے پاس آیا تھا اور دکھ میں ساتھ کھڑاتھا، بہت جلدکوئٹہ آکرشہداکےلواحقین سےتعزیت اور فاتحہ خوانی کروں گا، کبھی اپنےعوام کابھروسہ نہیں توڑوں گا، اپیل ہے اپنے پیاروں کو دفن کریں تاکہ ان کی روح کو سکون ملے۔

خیال رہے کوئٹہ میں سانحہ مچھ کے خلاف ہزارہ برادری کے دھرنے کو 4 دن بیت گئے، مغربی بائی پاس پر جاری دھرنے میں ورثا لاشوں سمیت احتجاج کر رہے ہیں۔

گذشتہ روز حکومتی وفد کے دھرنے کے شرکا سےمذاکرات ناکام ہوگئے تھے اور شرکا نے وزیراعظم کی آمدتک دھرناختم کرنے سے انکار کردیا تھا، حکومتی وفدقاسم سوری،علی زیدی،زلفی بخاری پرمشتمل تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں