اشتہار

کرونا کی نئی قسم عمان پہنچ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

مسقط: عمان کے وزارت صحت نے تصدیق کی ہے کہ کرونا کی نئی قسم کا پہلا کیس سامنے آگیا۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق عمان کے وزارتِ صحت نے تصدیق کی کہ عمان میں کرونا کی نئی قسم کا پہلا کیس سامنے آیا ہے، مریض برطانیہ سے مسقط پہنچا تھا جسے تغیر پزیر وائرس کی تشخیص ہوئی۔

وزارتِ صحت کے مطابق برطانیہ روانگی سے قبل مسافر نے کرونا ٹیسٹ کروایا جو منفی آیا، باوجود اُس کے اُسے بعض علامات تھیں جس کی وجہ سے اُس کا طبی معائنہ کیا گیا۔

- Advertisement -

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ طبی معائنے کے دوران مریض کرونا وائرس کی نئی قسم میں مبتلا پایا گیا۔

وزارتِ صحت کے مطابق ’متاثرہ غیر ملکی کے علاج اور وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے حفظانِ صحت کی تمام احتیاطی تدابیر اختیار کی گئیں ہیں، مریض کو گھر پر قرنطینہ کردیا گیا‘۔

میڈیا رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ’مریض اب کرونا سے صحت یاب ہوچکا ہے مگر احتیاط کے طور پر اُسے گھر میں رہنے کی ہی ہدایت کی گئی ہے تاہم اب مریض کو کسی قسم کا کوئی خطرہ نہیں اور نہ ہی متعلقین کو کوئی خطرہ ہے‘۔

واضح رہے کہ کرونا کی نئی قسم سامنے آنے کے بعد عمان نے بین الاقوامی پروازوں، زمینی و بحری سرحدوں سے آمد و رفت پر مکمل پابندی عائد کردی تھی جس کو 29 دسمبر کو دوبارہ کھولا گیا۔

Comments

اہم ترین

عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں

مزید خبریں