جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

اظہرمحمود موجودہ کوچنگ اسٹاف پر برس پڑے

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: قومی ٹیم کے سابق بولنگ کوچ اظہرمحمود نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شکست کا ذمہ دار موجودہ کوچنگ اسٹاف کو قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق ٹیسٹ سیریز میں قومی ٹیم کی عبرتناک شکست پر اظہر محمود نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ کوچنگ اسٹاف کے پاس کوئی وژن نہیں ہے۔

اظہرمحمود کا کہنا ہے کہ ٹیم سلیکشن کا عمل شفاف بنانے کی ضرورت ہے بصورت دیگر نتائج ایک جیسے ہی رہیں گے۔

سابق بولنگ کوچ نے کہا کہ مجھے موجودہ ٹیم مینجمنٹ کا کوئی واضح وژن دکھائی نہیں دے رہا، ٹیلنٹ موجود ہے لیکن کوئی بھی کھلاڑیوں کو صحیح طریقے سے استعمال نہیں کررہا۔

مزید پڑھیں: مصباح کے دن گنے جاچکے، الٹی گنتی شروع

اظہرمحمود نے کہا کہ ڈومیسٹک میں عمدہ کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو منتخب کرکے ٹیم سلیکشن کو شفاف بنانا ہوگا۔

سابق کوچ نے مزید کہا کہ ٹیسٹ سیریز میں بابر اعظم کی عدم موجودگی سے ٹیم کی کارکردگی میں فرق آیا،ٹیسٹ سیریز میں شکست کی ایک وجہ ٹیم میں بابر نہ ہونا بھی ہے، امید ہے کہ آئندہ سیریز میں ٹیم کے معاملات بہتر ہوجائیں گے۔

یاد رہے کہ کرائسٹ چرچ ٹیسٹ کے چوتھے روز ہی پاکستان کو میزبان ٹیم نیوزی لینڈ نے اننگز اور 176 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 2-0 سے کامیابی حاصل کی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں