اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ قومی ٹیم کا شکر گزار

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے کورونا کے مشکل حالات میں دورہ کرنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ اور اسکواڈ کا شکریہ ادا کیا۔

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ نیوزی لینڈ کرکٹ پاکستان کرکٹ ٹیم کی مشکور ہے جس نے ان مشکل حالات میں نیوزی لینڈ کا دورہ کیا۔

کیوی بورڈ کا کہنا ہے کہ اس دورے کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کی دی گئی قربانیوں کو سراہتے ہیں اور آپ کی محفوظ وطن واپسی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں۔

نیوزی لینڈ کرکٹ کی جانب سےقومی اور کیوی کھلاڑیوں کی میدان میں مصافحہ کرنے کی تصاویر بھی شیئر کیں۔

واضح رہے کہ قومی ٹیم نے کورونا کے سخت پروٹوکولز میں نیوزی لینڈ کا دورہ کیا، قومی ٹیم کو 14 روز کا مشکل قرنطینہ مکمل کرنا پڑا، اس دوران بعض کرکٹرز کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر اسکواڈ کو ٹریننگ کی اجازت نہیں ملی تھی۔

یاد رہے کہ نیوزی لینڈ نے پاکستان کو تین ٹی ٹوینٹی میچز کی سیریز میں 2-1 جبکہ دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں 2-0 سے شکست دی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں