اشتہار

رویت ہلال کمیٹی کے نومنتخب چیئرمین کا فواد چوہدری سے اہم مطالبہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے رویت ہلال کمیٹی کے نومنتخب چیئرمین سے ملاقات کی، جس میں سائنسی اعتبار سے چاند کی رویت پر بریفنگ گفتگو کی گئی۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے نومنتخب چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخیبر کو چاند کی سائنسی اعتبار کی رویت کے حوالے سے بریفنگ دی۔

وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری بھی بریفنگ میں موجود تھے جنہوں نے چاند کی رویت کے لیے وزارت سائنس کے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

- Advertisement -

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ’ہم رویت ہلال کمیٹی کی قیادت نہیں معاونت کرنےکےخواہاں ہیں، سائنس کی مدد سے چاند کی رویت پر اتفاق رائے پیدا کرناچاہتے ہیں کیونکہ جدید دور میں سائنسی علوم کی مدد سے ہر مسئلےکا حل ممکن ہے‘۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ’سائنس سےاستفادہ کرنےوالی اقوام ہی ترقی کی منزلیں طےکرتی ہیں، اسلام آباد میں چاند کی رویت کے لیے اوبزرویٹریز بھی قائم کی جارہی ہیں‘۔

اس موقع پر رویت ہلال کمیٹی کے نومنتخب چیئرمین مولانا عبدالخیبر کا کہنا تھا کہ ’ہم شریعت کی حدودمیں رہتےہوئے سائنسی علوم سےاستفادہ کریں گے‘۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ رویت ہلال کمیٹی کے ممبران کو وزارت سائنس کا دورہ کرایا جائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں