تازہ ترین

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

سعودی عرب کے بعد یو اے ای کا قطر سے متعلق بڑا اعلان

سعودی عرب اور اتحادیوں کی جانب سے قطر کے ساتھ مکمل سفارتی تعلقات بحال کیے جانے کے بعد متحدہ عرب امارات نے بھی قطر کے ساتھ ہر قسم کے راستے کھولنے کا اعلان کر دیا۔

عرب میڈیا کے مطابق اماراتی وزارت خارجہ کے نائب سیکرٹری خالد عبداللہ نے 9 جنوری سے قطر کے ساتھ بحری، بری اور ہوائی راستوں کو کھولنے کا اعلان کیا ہے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ امارات آنے اور جانے والے تمام زمینی، سمندری راستوں کے علاوہ ہوائی اڈوں کو دوبارہ کھولنے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔

اس حوالے سے متعلقہ حکام کو آگاہ کرتے ہوئے واضح کیا گیا ہے کہ 9 جنوری سے قطر کے ساتھ تمام قسم کی سرحدیں کھول دی جائیں گی اور لوگوں کی آمد و رفت کا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔

واضح رہے کہ سعودی عرب اور اتحادیوں نے قطر کے ساتھ مکمل سفارتی تعلقات بحال کیے ہیں۔

سعودی ولی عہد اور وزیردفاع شہزادہ محمد بن سلمان کی سربراہی میں خلیج تعاون کونسل(جی سی سی) کی اہم کانفرنس ہوئی، اس دوران قطر کے ساتھ سفارتی تعلقات کی بحالی کا تاریخی فیصلہ ہوا، امیر کویت نے خلیجی بحران کے خاتمے کو خوش آئند قرار دیا۔

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات، مصر اور بحرین سمیت ہم نے بھی قطر کے ساتھ تعلقات بحال کردیے ہیں اس دوران اخلاقی نکات بھی طے پائے گے، ہمیں ایک دوسرے پر بھروسہ کرنا ہوگا، آپس میں معاہدہ ممالک کے درمیان استحکام لائے گا۔

جی سی سی اجلاس کے حوالے سے اخلاقی نکات طے کیے گئے اور متفقہ طور پر منظور ہونے والے ‘العلا معاہدہ’ سے متعلق اعلامیہ بھی جاری کیا گیا۔ اس ضمن میں شہزادہ فیصل نے مزید کہا کہ اعلامیے میں جی سی سی ممالک کے درمیان گہرے تعلقات پر زور دیا گیا ہے، مستقبل میں اچھے نتائج آئیں گے۔

Comments

- Advertisement -