اشتہار

سعودی عرب، سائبر سیکیورٹی ماہرین کا انٹرنیٹ براؤزر کے حوالے سے خوفناک انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب کے ادارہ برائے سائبر سیکیورٹی نیشنل سینٹر (سی ای آر ٹی) نے اینڈرائیڈ فون میں استعمال ہونے والے براؤزر کے بارے میں خوفناک انکشاف کردیا۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے ادارہ برائے سی ای آر ٹی نے جمعرات کے روز جاری ایک بیان میں بتایا کہ اینڈرائیڈ فون میں استعمال ہونے والے براؤزر فائر فوکس اور فائر فوکس ای ایکس آر میں سیکیورٹی نقص پایا گیا ہے۔

سائبر سیکیورٹی پر نظر رکھنے والے ادارے نے نقص کو اجاگر کرتے ہوئے الرٹ جاری کیا اور شہریوں کو خبردار کیا کہ فائر فوکس میں موجود یہ خامیاں بے حد خطرناک ثابت ہوسکتی ہیں۔

- Advertisement -

سیکیورٹی ماہرین کے مطابق ہیکرز فائرفوکس میں موجود نقائص کا فائدہ اٹھا کر اینڈرائیڈ اسمارٹ فون یا ڈیوائس میں خطرناک پروگرام ڈال سکتے ہیں جس سے آپ کا ڈیٹا بھی چوری ہوسکتا ہے۔

سعودی عرب کے تکنیکی ماہرین نے صارفین کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے کمپیوٹرز، موبائل فون میں موجود فائر فوکس انٹرنیٹ براؤزر کو فوراً اپ ڈیٹ کرلیں۔

مزید پڑھیں: انٹرنیٹ براؤزر کا استعمال خطرے سے خالی نہیں، صارفین کے لیے خوفناک خبر

یہ بھی پڑھیں: انٹرنیٹ پر وقت ضائع کرنے والے افراد کی تلاش، تنخواہ 14 لاکھ روپے

سی ای آر ٹی نے شہریوں کو ہدایت کی کہ وہ میک، ایل آئی این یو ایکس، سسٹم میں انسٹال کیے جانے والے براؤزر کی خامیوں پر خصوصی نظر رکھیں۔

سعودی سی ای آر ٹی نے کہا ہے کہ ہیکرز خطرناک پروگرام ڈالنے کے لیے سسٹم میں مذکورہ خامیوں سے بھرپور فائدہ اٹھا سکتا ہے لہذا پہلی فرصت میں فائر فوکس کو اپ ڈیٹ کر لیا جائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں