تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ٹرمپ کے بعد ٹویٹر نے ایرانی سپریم لیڈر کا ٹویٹ بھی ہٹادیا

تہران: ٹویٹر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بعد ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کا ٹویٹ بھی ہٹادیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر نے قوانین کی خلاف ورزی پر ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ اللہ خامنہ ای کا ٹویٹ ہٹادیا۔

ٹویٹر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای کی پوسٹ نے ٹویٹر قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔

واضح رہے کہ آیت اللہ خامنہ ای نے کورونا ویکسین کو ناقابل اعتبار قرار دیا تھا، ان کا کہنا تھا کہ کورونا ویکسین امریکا اور برطانیہ نے بنائی ہے یہ ناقابل اعتبار ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل کیپیٹل ہل واقعے کے بعد مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر نے امریکی صدر ٹرمپ کا ٹوئٹر اکاؤنٹ مستقل بلاک کردیا تھا۔

ٹوئٹر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھاکہ کمپنی نے تشدد کے مزید واقعے کے خدشے کے پیش نظر ٹرمپ کا اکاؤنٹ مستقل بلاک کیا اور یہ فیصلہ ٹرمپ کی حالیہ ٹوئٹس کا باریک بینی سے جائزہ لینے کے بعد کیا گیا۔

دوسری جانب ٹوئٹر نے ٹرمپ کی دوسرے سرکاری اکاونٹ ’پوٹس‘سے ٹوئٹ کی کوشش بھی ناکام بناتے ہوئے ٹوئٹ بلاک کردی۔

Comments

- Advertisement -