جمعرات, جنوری 16, 2025
اشتہار

نئی پالیسی کے بعد واٹس ایپ صارفین کے لیے ایک اور بڑی خبر

اشتہار

حیرت انگیز

پیغام رسانی کے لیے سب سے زیادہ استعمال ہونے والی موبائل ایپلیکیشن واٹس ایپ کی نئی پالیسی کو صارفین نے مسترد کردیا جس کے بعد ‘ٹیلی گرام’ اور ‘سگنل’ ایپس کی ڈیمانڈ بڑھ گئی۔

تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ کی متنازع پالیسی کے بعد صارفین بظاہر متبادل پلیٹ فارم تلاش کررہے ہیں یہی وجہ ہے کہ حالیہ دنوں پیغام رسانی کی ایپلیکیشنز ٹیلی گرام اور سگنل کے صارفین میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

تجزیاتی ادارے سینسر ٹاور کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ دو دنوں کے دوران ایپل اور گوگل سے تقریباً 1 لاکھ صارفین نے سگنل ایپ ڈاؤن لوڈ کیا۔

- Advertisement -

واٹس ایپ کی نئی پالیسی، اتفاق نہ کرنے والے صارف کا اکاؤنٹ ڈیلیٹ کرنے کا اعلان

جبکہ اسی دوران ٹیلی گرام کے ڈاؤن لوڈ کی تعداد 2.2 ملین تک بڑھ گئی۔

اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں رواں ہفتے واٹس ایپ ڈاؤن لوڈ کی شرح میں 11 فیصد تک کمی ریکارڈ کی گئی لیکن پھر بھی اس دورانیے میں دنیا بھر سے 10.5 ملین ڈاؤن لوڈ ریکاڈ ہوا۔

خیال رہے کہ بدھ کے روز جاری ہونے والی نئی پالیسی کے مطابق واٹس ایپ صارفین کا ڈیٹا ناصرف استعمال کرے گا بلکہ اسے فیس بک کے ساتھ شیئر بھی کرے گا، اس کے لیے کمپنی نے صارفین کو 8 فروری تک کا وقت دیا ہے تاکہ وہ اسی سروس کا استعمال جاری رکھ سکیں، اس ضمن میں نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں