لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو ذاتی طور پر انسداد پولیو مہم کی مانیٹرنگ کا حکم دے دیا، صوبے میں انسداد پولیو کی 5 روزہ مہم کل11 جنوری سے شروع ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے بھرپور انسداد پولیو کی مہم چلانے کی ہدایت کردی۔ ان کا کہنا ہے کہ انسداد پولیو مہم میں بہتر کارکردگی پر متعلقہ اضلاع کو انعام دیں گے، مہم کے دوران کورونا ایس او پیز کا پورا خیال رکھا جائے، ٹیموں کو کورونا سے بچاؤ کیلئے ماسک اور ہینڈ سینیٹائزرز تقسیم کیے ہیں۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ 11سے15جنوری تک ا نسدادپولیو مہم کےد وران ٹیموں کو تحفظ دیاجائے گا، پولیو سے پاک پاکستان ہمارا مشن ہے، بچوں کو محفوظ اور صحتمند مستقبل دینے کیلئےوسائل بروئےکارلارہے ہیں۔
رواں سال کی پہلی قومی انسدادپولیومہم کے حوالے سے اہم فیصلہ
عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ والدین سے اپیل ہے انسدادپولیومہم کیلئےحکومتی کوششوں کاحصہ بنیں، متعلقہ محکموں اور اداروں کو رابطوں کومضبوط بناکر نتائج دینا ہوں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ انسداد پولیو مہم میں اعدادوشمارکی گڑبڑ برداشت نہیں کی جائے گی۔