اشتہار

دبئی میں کرایے سے متعلق نیا قانون

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی میں مکان اور دکان کے کرایوں سے متعلق اہم قانون تیار کر لیا گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق کرایوں کے تنازع کو حل کرنے کے لیے نئے قانون کا مسودہ تیار کر لیا گیا ہے جس کے تحت کرایے میں تین سال تک اضافے پر پابندی عائد ہوگی۔

اس حوالے سے دبئی میں غیر منقولہ جائیدادوں کے ادارے کے ڈائریکٹر جنرل سلطان بطی بن مجزن نے بتایا کہ نئے قانون کے مطابق مکان اور دکان کے مالک کو کرائے نامے کے دستخط کی تاریخ سے تین برس مکمل ہونے سے قبل اضافے کی اجازت نہیں ہوگی۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ تین برس تک کرایوں میں اضافے پر پابندی کی بدولت دبئی میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی ہوگی جب کہ جائیدادیں زیادہ سے زیادہ کرائے پر اٹھیں گی اور کرایہ دار بھی چین کا سانس لے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایسا قانون امارات کی دیگر ریاستوں سمیت دنیا کے کئی ممالک میں رائج ہے جس سے کرایے کے تنازعات کافی حد تک حل ہو جاتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں