انڈونیشیا کے مسافر طیارے کے حادثے کا مقام معلوم ہونے کے بعد امدادی کارکنوں کو بلیک باکس مل گیا ہے تاہم ابھی تک مسافروں کی لاشوں کا سراغ نہیں مل سکا۔
انڈونیشن نیشنل ٹرانسپورٹ سیفٹی کے سربراہ نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ تباہ شدہ طیارے کے دو بلیک باکسز کا پتہ لگا لیا ہے جنہیں نکال کر مواصلاتی ریکارڈ چیک کیا جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ پرواز ایس جے 182 کے کاک پٹ وائس ریکارڈر (سی وی آر) اور فلائٹ ڈیٹا ریکارڈ (ایف ڈے آر) کے لیے دو جگہوں کا پتہ لگا لیا ہے۔
اس سے قبل طیارے حادثے کا مقام معلوم ہوا تھا جس پر امدادی کارکنوں نے تلاشی کا عمل تیز کر دیا تھا۔
جاوا کے سمندر سےجسمانی اعضا،کپڑےاور دیگر اشیا ملیں ہیں، ان اشیا کے برآمد ہونے کے بعد اس مقام پر سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔
انڈونیشیا کے صدر نے بھی مسافر طیارے کی جاوا سمندر میں گرنے کی تصدیق کرتے ہوئے حادثے میں ہلاک افراد کے اہل خانہ سے افسوس کا اظہار کیا ہے، اپنے بیان میں کہا کہ ہلاک افرادکےخاندان کے دکھ میں برابر کےشریک ہیں۔
انڈونیشین میڈیا رپورٹ کے طیارے میں 10 بچوں سمیت 50 مسافر جبکہ 12 کریو ممبران بھی موجود تھے، مجموعی طور پر پرواز نمبر ایس جے 182 میں 62 افراد سوار تھے۔