لاہور : گورنر پنجاب چوہدری سرور کی قیادت میں مذہبی سیاحت اورورثہ کمیٹی نے عیسائی برادری کیلئے تحفہ دیتے ہوئے زیارت مقدس مر یم کی تزئین و آرائش کیلئے ماسٹر پلان کا فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان نے اقلیتوں سے محبت کا ایک اور عملی ثبوت دے دیا، گورنر پنجاب کی قیادت میں مذہبی سیاحت اورورثہ کمیٹی نے عیسائی برادری کیلئے تحفہ دیتے ہوئے زیارت مقدس مریم کی تزئین و آرائش کیلئے ماسٹر پلان کا فیصلہ کرلیا، زیارت مقدس مریم پر سالانہ 12لاکھ سےزائدافراد مذہبی فرائض اداکرتے ہیں۔
گورنر پنجاب چوہدری سرور نے مر یم آباد چرچ میں فلٹر یشن پلانٹ لگانے کا بھی اعلان کردیا، مریم آباد میں رہائشی کمرے ‘ ہوٹل اور دیگر سہولتیں بھی فراہم کی جائیں گی۔
چوہدری سرور نے شیخوپورہ روڈ سے مریم آباد تک زیر تعمیرسڑک کے کام کو بھی تیزکر نے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا مر یم آباد میں بجلی اورگیس فراہمی کیلئے متعلقہ اداروں سے بات جاری ہے، سیاحت کےفروغ سے سالانہ 4سے5ارب ڈالرزحاصل کیے جاسکتے ہیں۔
گورنرپنجاب کا کہنا تھا کہ اقلیتوں کےمقدس مقامات کا تحفظ حکومت کی ذمےداری ہے، پاکستان اقلیتوں کیلئےمحفوظ اوربھارت غیر محفوظ ترین ملک بن چکا ہے ، قائد اعظم کے افکار کے مطابق اقلیتوں کومذہبی آزادی اور تحفظ دیا جاتا ہے۔