جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

تیسری بیٹی کی پیدائش پر ماں قصور وار قرار، شوہر بے رحم بن گیا، افسوسناک واقعہ

اشتہار

حیرت انگیز

میرٹھ: بھارتی ریاست اترپردیش کے علاقے میرٹھ میں ایک شخص نے تیسری بیٹی پیدا ہونے پر بیوی کو ایک ساتھ تین طلاقیں دے دیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست اترپریش کے شہر میرٹھ کے علاقے احمد نگر میں ایک شخص نے اپنے گھر میں لڑکی کی پیدائش کا قصووار بیوی کو ٹھہراتے ہوئے بارہ سال بعد اُسے طلاق دے دی۔

واضح رہے کہ بھارت میں بیک وقت تین طلاقوں پر پابندی عائد ہے، لساڑی گیٹ تھانے کی پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردیں ہیں۔

- Advertisement -

پولیس حکام کے مطابق انجم نامی خاتون کو اُس کے شوہر نے تیسری بیٹی کی پیدائش ہونے پر شادی کے 12 سال بعد طلاق دے کر اپنی راہیں جدا کرلیں، ملزم کو تفتیش کے لیے طلب کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: 3 طلاقیں دینے کو قابل سزا جرم قرار دینے کا بل بھارتی لوک سبھا میں ایک بار پھر منظور

متاثرہ خاتون کے مطابق ’شوہر اور سسرال والے شادی کے بعد سے ہی پریشان کرتے تھے، انہوں نے دو بیٹیاں پیدا ہونے کے بعد دو لاکھ روپے مانگے، جس پر لین دین ہوئی اور پھر معاملہ ختم ہوا’۔

’تیسری بیٹی پیدا ہوئی تو شوہر ناراض ہوئے اور پہلے اسپتال سے گئے، واپس آکر انہوں نے طلاق دے دی‘۔

بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پولیس افسر اروند کمار چورسیا کا کہنا تھا کہ ’تین طلاقیں دینے پر سختی سے پابندی عائد ہونے کے باوجود اس طرح کے ایسے واقعات مسلسل سامنے آرہے ہیں، حکومت کو اس حوالے سے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے تاکہ طلاق جیسی لعنت کو دور کیا جاسکے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں