جمعرات, جنوری 23, 2025
اشتہار

رجب طیب اردوان کا نئی موبائل ایپلیکیشن استعمال کرنے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

استنبول: ترک صدر رجب طیب اردوان نے واٹس ایپ کے استعمال کو ترک کر کے نئی موبائل ایپلیکیشن استعمال کرنے کا اعلان کردیا۔

ترک میڈیا رپورٹ کے مطابق رجب طیب اردوان نے واٹس ایپ کے متبادل کے طور پر ترک ماہرین کی تیار کردہ موبائل ایپلیکیشن بِپ BiP اور ٹیلی گرام استعمال کرنے کا اعلان کردیا۔

ترک صدر کی ٹیم نے ان دونوں پلیٹ فارمز پر آفیشل چینلز بھی بنائے جن کا لنک صارفین سے شیئر کیا گیا ہے، وہ چاہیں تو لنک پر کلک کر کے اس گروپ (چینل) کا حصہ بن سکتے ہیں۔

- Advertisement -

میڈیا رپورٹ کے مطابق رجب طیب اردوان نے ترکی میں تیار کی جانب سے والی ایپ BiP کو ترجیح بنیاد پر استعمال کرنے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ وہ ٹیلی گرام بھی استعمال کررہے ہیں۔ ترک میڈیا کے مطابق اردوان نے واٹس ایپ کا استعمال مکمل طور پر ترک کردیا ہے۔

واضح رہے کہ ترک ماہرین نے اینڈرائیڈ اور آئی او ایس سسٹم استعمال کرنے والے صارفین کے لیے پیغام رسانی اور آڈیو ویڈیو کالنگ کی ایپلیکیشن دو روز قبل متعارف کرائی ہے، جس کو لوگ بہت زیادہ پسند بھی کررہے ہیں اور اسے واٹس ایپ کا متبادل قرار دے رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: خوش خبری، ترکی نے واٹس ایپ کی متبادل ایپلیکیشن متعارف کرادی

واٹس ایپ کی جانب سے پیش کی جانے والی متنازع پرائیویسی پالیسی کے بعد ترکی سرکاری اداروں میں تعینات افسران اور حکومتی شخصیات نے پیغام رسانی اور دفتری کاموں کے لیے واٹس ایپ کا استعمال ترک کر کے BiP جوائن کرلیا ہے۔

سرکاری اور حکومتی شخصیات کے BiP پر منتقل ہونے کے بعد اس ایپ کو عام صارفین کے لیے دو روز قبل متعارف کرایا گیا، اہم شخصیات کے اعتماد کی وجہ سے صارفین ترکی میں تیار ہونے والی میسجنگ ایپ ڈاؤن لوڈ کررہے ہیں۔

 جب ترکی نے BIPنامی ایپ متعارف کراوئی تو صارفین کو تیسرا متبادل بھی مل گیا۔ یہی وجہ ہے کہ چند گھنٹوں میں اسے لاکھوں صارفین گوگل پلے اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کیا جبکہ اتنے ہی آئی او ایس اسٹور سے بھی ایپ کو حاصل کرچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ پالیسی پر پاکستان کا اہم بیان آگیا

اس ایپ پر پیغام رسانی، آڈیو ویڈیو کالنگ، گروپ چیٹ، گروپ کالنگ سمیت دیگر سہولیات موجود ہیں۔

بپ کو استعمال کیسے کیا جاسکتا ہے؟

بپ ایپلیکشن پر موبائل فون نمبر کے ذریعے اکاؤنٹ بنایا جاتا ہے، پہلی بار رجسٹریشن پر خفیہ کوڈ موبائل پر بذریعہ میسج بھیجا جاتا ہے جس کو درج کرنے کے بعد صارف اپنا اکاؤنٹ بنا سکتا ہے۔

اکاؤنٹ بنانے کے بعد آپ اپنے موبائل میں محفوظ دیگر نمبروں کو مدعو کرسکتے ہیں اور اسی پلیٹ فارم پر اُن سے بات چیت بھی کرسکتے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں