تازہ ترین

ہیلی کاپٹر کی طرح اڑنے والی گاڑی تیار، حیرت انگیز ویڈیو

نیو یارک : امریکی کارساز کمپنی نے ہیلی کاپٹر کی طرح اڑنے اور اپنے مطلوبہ مقام پر اترنے والی گاڑی کی تیاری شروع کردی ہے، جس کی تیاری سال2023تک مکمل ہوجائے گی۔

کاریں تیار کرنے والی امریکی کمپنی نے مستقبل کی اڑنے والی گاڑی کی تیاری شروع کر دی ہے۔ خود سے چلنے والی یہ گاڑی ہیلی کاپٹر کی طرح لینڈ اور ٹیک آف کرسکے گی۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کیڈیلک کار55 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے مسافروں کو ایک چھت سے دوسری چھت تک پہنچائے گی، کارساز کمپنی یہ گاڑی جلد مارکیٹ لانے کے لیے پرعزم ہے۔

اس حوالے سے الیکٹرک ایوی ایشن کمپنی آرچر نے کہا ہے کہ یہ اپنی نوعیت کا پہلا منصوبہ ہے، اس سلسلے میں وہ سال 2023میں اس طیارہ نما کار کی بڑے پیمانے پر پیداوار کیلئے فیاٹ کرسلر آٹوموبائل کمپنی کے ساتھ شراکتی معاہدہ کررہی ہے۔

کمپنی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مختصر فاصلے کیلئے چلنے والی اس کار کی تیاری کا مقصد عوام کو تیز رفتار، پائیدار اور ٹرانسپورٹ کی سستی سہولت فراہم کرنا ہے۔

Comments

- Advertisement -