وزیراعظم عمران خان کے ترجمان ندیم افضل چن عہدے سے مستعفی ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق ندیم افضل چن پارٹی پالیسی سےانحراف کرتے ہوئے بیانات دے رہے تھے، وزیراعظم نے وفاقی کابینہ اجلاس میں پالیسی لائن پر وزرا کو تنبیہ کی تھی۔
وزیراعظم نےکہا تھا کہ جو پالیسی لائن پر نہیں چل سکتے وہ الگ ہوجائیں۔ وزیراعظم کے دوٹوک موقف کے بعد ندیم افضل چن عہدے سے مستعفی ہو گئے۔
یاد رہے گزشتہ سال جنوری میں ندیم افضل چن کو وزیراعظم پاکستان عمران خان کا ترجمان مقرر کیا گیا تھا۔
پیپلز پارٹی کے سینئررہنما ندیم افضل چن کی عمران خان سے ملاقات .
وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی، سینئر رہنما جہانگیر ترین اور شمالی پنجاب کے صدر عامر کیانی بھی موجود .کرپشن کیخلاف تحریک انصاف کی جدوجہد کو سراہا . pic.twitter.com/e58Imzn508
— Tehreek-e-Insaf (@InsafPK) April 19, 2018
پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما ندیم افضل چن نے 19 اپریل 2018 میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی اور پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوئے۔
واضح رہے کہ ندیم افضل چن کے چھوٹے بھائی اور سابق ممبر پنجاب اسمبلی وسیم افضل چن تحریک انصاف میں شامل ہوگئے تھے، بنی گالا میں عمران خان کے ہمراہ پی ٹی آئی میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کیا تھا۔